کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آیا غائبانہ نمازِ جنازہ جائز ہے یا نہیں؟ قرآن وسنت کی روشنی میں شریعتِ اسلامی کی رُو سےوضاحت فرما کر ممنون فرمائیں۔
عند الاحناف غائبانہ نمازِ جنازہ جائز نہیں، لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے۔
فی الفتاوى الهندية: ومن الشروط حضور الميت ووضعه وكونه أمام المصلي فلا تصح على غائب ولا على محمول على دابة ولا على موضوع خلفه هكذا في النهر الفائق اھ(1/ 164)۔