جعل سازی

مطلقہ عورت کا نکاح نامہ میں اپنے کو کنواری لکھوانا

فتوی نمبر :
60800
| تاریخ :
2022-11-24
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جعل سازی

مطلقہ عورت کا نکاح نامہ میں اپنے کو کنواری لکھوانا

السلام علیکم !
ایک لڑکی طلاق یافتہ ہے اور اس کی دوسری شادی ہو رہی ہے، لڑکے کو پتہ ہے کہ لڑکی طلاق یافتہ ہے، اس کے گھر والوں کو نہیں پتہ تو کیا نکاح نامے پے مطلقہ کی جگہ کنواری لکھ سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مجلسِ نکاح میں دو عاقل،بالغ گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرنے سے شرعاً نکاح درست منعقد ہوجاتاہے ، نکاح نامہ تحریر کرنا کوئی لازم اور ضروری نہیں ، اس لئے نکاح نامہ میں مطلقہ کی جگہ کنواری لکھنے سے نکاح پر تو کوئی فرق نہیں پڑےگا، البتہ چونکہ یہ جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہے،اس لئے ایسا کرنا گناہ ہے،جس سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 60800کی تصدیق کریں
0     872
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نقل سے حاصل ہونے والی ڈگری پر ملازمت کا حکم - جعلی اسناد

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جعل سازی 0
  • جعلی ڈگری پر ملی ہوئی ملازمت کی تنخواہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جعل سازی 0
  • موبائل کی آئی ایم ای آئیIMEI تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جعل سازی 2
  • اسٹڈی ویزہ کیلئے پیسے دے کر جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • دھی گاڑھا بنانے کے لئے بھینس کے دودھ میں خشک دودھ ملانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • کسی دوسرے کی پراڈکٹ پر اپنا لیبل لگاکر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • مطلقہ عورت کا نکاح نامہ میں اپنے کو کنواری لکھوانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • امتحان میں نقل سے پاس ہوکر حاصل کردہ ڈگری پر ملازمت اور اس کے آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • سرٹیفیکیٹ میں نمبر بڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
Related Topics متعلقه موضوعات