السلام علیکم! میں جرمنی میں پی، ایچ، ڈی کا طالب علم ہوں، میرا تعلق پاکستان سے ہے، آج کل جرمنی میں مغرب کی اذان کا وقت ۹:۳۰ ہے اور اذانِ عشاء کا قت ۱۱:۱۵ جبکہ فجر کی نماز کا وقت ۵:۰۰ بجے ختم ہو جاتا ہے۔ تو عشاء اور فجر کی درمیان وقت بہت مختصر ہوتا ہے، چنانچہ یہاں اسلامی اسکالر نے فتویٰ دیا ہے کہ ان دنوں آپ مغرب اور عشاء اکٹھے پڑھ سکتے ہیں، جرمنی میں مجھے آپ کی رائے سے راہ نمائی کی ضرورت ہے۔
اس صورت میں بھی مغرب وعشاء کا ایک وقت میں پڑھنا جائز نہیں، البتہ عشاء کی نماز بالکل ابتدائی وقت میں پڑھنے کی گنجائش ہے اور ایسا ہی کرنا چاہیے۔
ففی الدر المختار: (ولا جمع بين فرضين في وقت بعذر) سفر ومطر خلافا للشافعي، وما رواه محمول على الجمع فعلا لا وقتا (فإن جمع فسد لو قدم) الفرض على وقته اھ (1/ 381)