نماز جنازہ

بچے کے لۓ نمازِ جنازہ کی دعا ’’ اللہم اجعلہ ‘‘ کی تحقیق- نمازِ جنازہ میں سورۃِ فاتحہ کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
65581
| تاریخ :
2004-06-12
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

بچے کے لۓ نمازِ جنازہ کی دعا ’’ اللہم اجعلہ ‘‘ کی تحقیق- نمازِ جنازہ میں سورۃِ فاتحہ کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں کچھ لوگ ایسے ہیں، جو کہتے ہیں کہ بالغ اور نا بالغ کی نمازِ جنازہ میں کوئی فرق نہیں، جو دعا بالغ کے لۓ ہے وہ نابالغ کے لۓ بھی ہے اور اللہم اجعلہ لنا، اجعلھا لنا یہ الفاظ احادیث میں کہیں مذکور نہیں ہے، اگر کہیں ہو تو ثابت کر کے دکھاؤ۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ نمازِ جنازہ میں فاتحہ پڑھنا ضروری ہے، یہ بھی ایک نماز ہے جس طرح دوسری نمازوں میں فاتحہ ضروری ہے، اس میں بھی ضروری ہے، براہِ کرم ان مسائل کا مفصل ومدلل جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچے کی نمازِ جنازہ میں اللہم اجعلہ لنا الخ کے الفاظ سے دعا کرنا احادیثِ صحیحہ صریحہ سے ثابت ہے ، اس سے انکار سراسر جہالت اور احادیث سے ناواقفیت پر مبنی ہے۔
اسی طرح نمازِ جنازہ میں سورۃِ فاتحہ کو ایسا لازم و ضروری قرار دینا کہ اس کے بغیر سرے سے نماز ہی درست نہیں ہوتی، احادیث اور سلف صالحین کے اقوال کی روشنی میں قطعاً غلط ہے، البتہ اتنی بات ہے کہ اگر کسی نے بہ نیتِ دعا ثناء وفاتحہ پڑھ لی تو تمام ائمۂ کرام رحمہم اللہ کے نزدیک نمازِ جنازہ درست کہلائے گی۔
اس کے بعد واضح ہو کہ جولوگ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں وہ مسلما نوں میں افتراق وانتشار پھیلانے کے مرتکب ہونے کی وجہ سے بہت سخت گنہگار ہورہے ہیں، اُن پر لازم ہے کہ اپنی اس قبیح حرکت سے مکمل احتراز کرکے مؤاخذۂ آخرت سے سبکدوشی حاصل کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی السنن الكبرى للبيهقي: عن أبي هريرة أنه كان يصلي على المنفوس الذي لم يعمل خطيئة قط، ويقول: " اللهم اجعله لنا سلفا وفرطا وذخرا" اھ(4/ 15)۔
وفي فتح الباري لابن حجر: وصله عبد الوهاب بن عطاء في كتاب الجنائز له عن سعيد بن أبي عروبة أنه سئل عن الصلاة على الصبي فأخبرهم عن قتادة عن الحسن أنه كان يكبر ثم يقرأ فاتحة الكتاب ثم يقول اللهم اجعله لنا سلفا وفرطا وأجرا اھ (3/ 203)۔كذافى اعلاء السنن ( ۸/۲۵۳)۔
وفي موطأ مالك: عن سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن أبيه؛ أنه سأل أبا هريرة، كيف يصلى على الجنازة؟فقال أبو هريرة: أنا، لعمر الله، أخبرك. أتبعها من أهلها. فإذا وضعت كبرت. وحمدت الله اھ (2/ 319)۔
وفی اعلاء السنن: تحت قوله حمدت الله يدل على ان المقصود هوالثناء سواء كان بالحمد للہ أو بغیره وبه نقول وفى البحر وفي المحيط والتنجيس (لو قرأ الفاتحة فيها بنية الدعاء فلابأس به) وإن قرأهابنية القراءة لا يجوز لانها محل الدعاء دون القراءة اھ(۲/ ۱۹۸ )۔
وفي منحة الخالق: وفي النهر قال في المبسوط اختلف المشائخ في الثناء قال بعضهم بحمد الله كما في ظاهرالرواية وقال بعضهم يقول سبحانك اللهم وبحمدك كما فی سائر الصلوات اھ(۸/ ۲۱ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65581کی تصدیق کریں
0     1983
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات