السلام علیکم! بعد سلام عرض یہ ہے کہ ایک مسلمان آدمی نماز نہیں پڑھتا تو اس کی نمازِ جنازہ ہوتی ہے یا نہیں ؟ برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں ، والسلام
نماز چھوڑنا اگر چہ سخت گناہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے شخص کے لۓ بہت سخت قسم کی وعیدیں بھی وارد ہوئی ہیں، لیکن سستی کی وجہ سے نماز چھوڑنے پر آدمی دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا ، لہٰذا اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائےگی۔
في البدائع: فكل مسلم إلى الولادة يصلى عليه صغیراً أو كبیرًا، وذكراً كان أو أنثی، حرًّا كان أو عبدًا إلا البغاة و قطاع الطريق ومن بمثل حالهم لقول النبی صلى الله عليه وسلم: صلّوا علی کل برّ و فاجرٍ اھ (۲/۴۷)۔