نمازِ جنازہ میں دو صفوں کے درمیان فاصلے کی کیا مقدار ہے؟
نمازِجنازہ میں دو صفوں کے درمیان فاصلہ کی کوئی مخصوص مقدار نظر سے نہیں گزری، مگر جنازہ میں رکوع، سجدہ نہیں ہوتا، اس لۓ موقع مناسبت سے جگہ کو دیکھتے ہوئے کم وبیش فاصلہ رکھ کر صف بنائی جا سکتی ہے۔