مکروہات

قبرستان پر چھت ڈال کر مسجد بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
66127
| تاریخ :
2023-07-15
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

قبرستان پر چھت ڈال کر مسجد بنانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان پر ستون لگا کر چھت ڈا ل کر اس کے اوپر مسجد بنانا کیسا ہے ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں ،شکریہ ۔
نوٹ : سائل نے بتایا ہے کہ قبرستان کے لئے مذکور زمین کو وقف کر دیا گیا تھا ،اب محدود جگہ پر چھت ڈال دی ہے ،اور ضرورت کی بنا پر اس کے اوپر مسجد بنانا چاہتے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جو زمین کسی مصرف کےلئے وقف کر دی گئی ہو ،پھر وہ وقف تام ہو چکا ہو ، تو اس زمین کو ممکنہ حد تک اسی مصرف کے لئے استعمال کرنا لازم اور ضروری ہے ، کسی اور مقصد کے لئے اس جگہ کو اس طرح استعمال کرنا کہ وقف کا اصل مقصد ہی فوت ہو جائے ،شرعاً جائز نہیں۔
لہذا سوال میں مذکور قبرستان اگر باقاعدہ وقف ہو ،اور اب بھی اس میں مردے دفنانے کی گنجائش اور ضرورت باقی ہو ،تو اسے قبرستان کے بجائے مسجد کے لئے اس طرح مختص کرنا کہ اس میں تدفین کی کوئی صورت ممکن نہ رہے ،شرعاً جائز نہیں ،البتہ اس پر تعمیر ِمسجد کے لئے اس انداز سے پیلر اور چھت ڈالنا کہ اس سے مردوں کی تدفین میں کوئی خلل نہ آئیں ،شرعاً اس کی گنجائش معلوم ہوتی ہے ،تاہم اس تعمیر سے قبل اگر واقف یا متولیوں میں سے کوئی حیات ہو ،تو اس کے ساتھ ،ورنہ علاقے کے ذمہ دار لوگوں کے ساتھ مشورہ کرکے اتفاقِ رائے سے اس کا آغاز کرنا چاہیئے ،تاکہ بعد میں اختلاف اور انتشار کا سبب نہ بنے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی عمدۃ القاری : وَ أما الْمقْبرَة الداثرة إِذا بني فِيهَا مَسْجِد ليصلى فِيهِ فَلم أر فِيهِ بَأْسا، لِأَن الْمَقَابِر و قف، وَ كَذَا الْمَسْجِد، فمعناها وَ احِد اھ(4/ 174)۔
و فیھا ایضاً ؛ فَإِن قلت : هَل يجوز أَن تبنى على قُبُور الْمُسلمين ؟ قلت : قَالَ ابْن الْقَاسِم : لَو أَن مَقْبرَة من مَقَابِر الْمُسلمين عفت فَبنى قوم عَلَيْهَا مَسْجِدا لم أر بذلك بَأْسا، وَ ذَلِكَ لِأَن الْمَقَابِر و قف من أوقاف الْمُسلمين لدفن موتاهم لَا يجوز لأحد أَن يملكهَا، فَإِذا درست وَ اسْتغْنى عَن الدّفن فِيهَا جَازَ صرفهَا إِلَى الْمَسْجِد، لِأَن الْمَسْجِد أَيْضا و قف من أوقاف الْمُسلمين لَا يجوز تملكه لأحد، فمعناهما على هَذَا وَ احِد اھ(1 /179) ۔
و فی رد المحتار : (و تؤخذ أرض ) في الفتح : و لو ضاق المسجد و بجنبه أرض و قف عليه أو حانوت جاز أن يؤخذ و يدخل فيه الخ ،زاد في البحر عن الخانية بأمر القاضي و تقييده بقوله: و قف عليه أي على المسجد يفيد أنها لو كانت و قفا على غيره لم يجز لكن جواز أخذ المملوكة كرها يفيد الجواز بالأولى ، لأن المسجد لله تعالى، و الوقف كذلك و لذا ترك المصنف في شرحه هذا القيد و كذا في جامع الفصولين تأمل اھ (4/ 379)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66127کی تصدیق کریں
0     1691
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات