میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ پر منافع حلال ہے یا حرام؟
ایک سال پہلے میں نے میزان بینک میں سیونگ بینک اکاؤنٹ کھولا، ان کی پالیسی کے مطابق مجھے اس اکاؤنٹ پر ماہانہ بنیادوں پر اسلامی منافع ملتا ہے، میں اس الجھن میں ہوں کہ پیسہ میرے لیے حلال ہے یا حرام ؟ کیوں کہ میں کچھ نہیں کر رہا، پھر بھی مجھے پیسے مل رہے ہیں۔ جزاک اللہ رہنمائی فرمائیں!
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے اکثر و بیشتر معاملات مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کے زیر نگرانی انجام پاتے ہیں، اس لیے ان کے ہاں سیونگ اکاونٹ سے ملنے والے منافع لینے کی گنجائش ہے۔