السلام علیکم: میں حنفی مسلمان ہوں ، میری عمر 39 سال ہے اور میں تین بچوں کا باپ ہوں ، میں نے شادی کے پہلے سال اپنی بیوی کو ایک ہی نشست میں دو طلاقیں دی تھیں لیکن عدت کے اندر ہی رجوع کرلیا تھا ، اب گیارہ سال بعد پچھلے مہینے ایک بحث کے دوران میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ "اگر میری اجازت کےبغیر گھر سے باہر نکلی تو اسے اپنے لئے طلاق سمجھو " میرا ارادہ طلاق دینے کا نہیں تھا بلکہ اسے دھمکی دینے کی نیت سے کہا تھا ، ایک ہفتے بعد میری اجازت کے بغیرگھر سے باہر نکل گئی، میں نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے مجھے یاد دلانے کا زیادہ وقت نہیں دیا ، اس کے بعد میں نے وہ گھر چھوڑ دیا اورہم الگ رہ رہے ہیں، لیکن میری بیوی اگلے دن سب کے سامنے انکار کیا کہ اس نے بحث کے دوران طلاق کا لفظ نہیں سنا تھا اور وہ یہ نہیں جانتی کہ میں نے اس کے گھر سے نکلنے کو طلاق پر معلق کیا ہے ,یہاں تک وہ اپنے بیان پر حلف کےلئے بھی تیار ہے کہ اس نے یہ شرط نہیں سنی ، اس مسئلے کے متعلق مفتیانِ کرام کیا فرماتے ہیں۔
سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر سائل نے مذکور الفاظ "اگر میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلی تو اسے اپنے لئے طلاق سمجھو " فقط بیوی کو ڈرانے دھمکانے کی غرض سے کہے ہوں تو مذکور الفاظ سے تعلیق طلاق منعقد نہیں ہوئی -
لہذا سائل کی بیوی کا سائل کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلنے کی وجہ سے اس پر طلاق واقع نہیں ہوئی ، بلکہ دونوں کا نکاح حسبِ سابق برقرار ہے ،تاہم سائل چونکہ اس سے قبل دو طلاقیں دے چکا ہے اور اس کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار باقی ہے ، اس لئے آئندہ کےلئے سائل کو اس طرح کے جملے استعمال کرنے میں بھی احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔
کما فی الہندیة : امرأة قالت لزوجها : " مرا طلاق ده " فقال الزوج : " داده كير و كرده كير " ( اي افرضي انه اعطي و فعل ) أو قال " داده باد و كرده باد ان نوى يقع و يكون رجعيا و إن لم ينو لايقع و لو قال : داده است أو كرده است يقع نوى أو لم ينو و لا يصدق في ترك النية قضاء و لو قال : داده إنكار أو كرده إنكار ( اي ظني انه اعطي او ظني انه فعل ) لا يقع و إن نوى " . اھ (1/380)۔
و فی تنویر الابصار : ھو رفع القید فی الحال أو المآل بلفظ مخصوص اھ (3/227)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0