ترجمہ: روزے سے متعلق سوال ہے ،فجر کی اذان کے بعد کھانے پینے سے روزہ ہوجائے گا ؟ اگر کسی کو سحری کا صحیح ٹائم پتہ نہیں تھا اور اس نے سحری کے ٹائم کے بعد کھایا اور پیا ہے تو اس کا روزہ ہو گیا یا نہیں ؟
واضح ہوکہ سحری کا وقت طلوعِ صبح صادق کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے ،لہذا صورتِ مسؤلہ میں اگر کسی کو سحری کے درست وقت صحیح علم نہیں تھا اور اس نے صبح صادق طلوع ہونے کے بعد غلطی سےکچھ کھایا پیا تو اس روزہ درست نہ ہوگا ،بلکہ اگر ایسا اس نے رمضان یا نذر کے روزے میں کیا ہو تو اس کے ذمہ اس روزے کی قضا لازم ہوگی ۔
کما فی الدر المختار : (أو تسحر أو أفطر يظن اليوم) أي الوقت الذي أكل فيه (ليلاو) الحال أن (الفجر طالع و الشمس لم تغرب) لف و نشر و يكفي الشك في الأولی دون الثاني عملا بالأصل فيهما و لو لم يتبين الحال لم يقض في ظاهر الرواية و المسألة تتفرع إلى ستة و ثلاثين، محلها المطولات (قضى) في الصور كلها (فقط) اھ (2/406)۔