سحر و افطار

سحر وافطار میں اذان دینے کیلئے کتنے منٹ احتیاط کی جائے؟

فتوی نمبر :
84529
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / سحر و افطار

سحر وافطار میں اذان دینے کیلئے کتنے منٹ احتیاط کی جائے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پروفیسر عبدالطیف صاحب کا دائمی نقشہ اوقات نماز میرے پاس ہے، جس کے مطابق میں ضلع راجن پور کے لئے دائمی نقشہ برائے اوقات نماز وسحر وافطار ترتیب دے رہا ہےہوں، معلوم یہ کرنا ہے کہ صبح صادق کے وقت سے کتنےمنٹ پہلے سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے، نیز غروب آفتاب کے بعد روزہ افطاری اور اذان مغرب میں کم از کم کتنے منٹ کا وقفہ دینا ضروری ہے، مثلا 23 مارچ کو راجن پور میں صبح صادق 5:00 بجے اور غروب افتاب 6:31 پر ہے، براہ مہربانی وضاحت فرمادیں کہ 23 مارچ کو سحر وافطار کے اوقات کیا ہونگے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نماز کے دائمی اوقات کے نقشے تخمینی ہوتے ہیں، اور ان کی ترتیب کے دوران عموماً احتیاطی پہلو ملحوظ رکھ لیا جاتا ہے، اب اگر سائل کے ہاں بھی مقامی طور پر وقت اس نقشہ کے مطابق ہو تو مزید احتیاط کی ضرورت نہیں، تاہم اگر ایسا کرنا ہی ہو تو صبح صادق میں ایک دو منٹ پہلے اور افطاری میں دو منٹ بعد تک احتیاط کی جائے تو بہتر ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 84529کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سحری و افطاری سائرن کی آواز پرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 3
  • اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • خیراتی دسترخوانوں پر سحر و افطار کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • اگر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کچھ کھایا پیا تو روزہ ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • بھولے سے ٹائم ختم ہونے کے بعد سحری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • سحری کی دعا کے متعلق ایک شبہ کا ازالہ

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • ٹی وی کے اذان کے ذریعے روزہ افطار کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • حیض سے کے بعد غسل سے پہلے سحری کھا کر روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 2
  • سحر وافطار میں اذان دینے کیلئے کتنے منٹ احتیاط کی جائے؟

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 0
Related Topics متعلقه موضوعات