نماز جنازہ

اگر بیٹوں میں سے کوئی ایک بیٹا نماز جنازہ میں شرکت نہ کرے تو وہ دوبارہ نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے ؟

فتوی نمبر :
69094
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

اگر بیٹوں میں سے کوئی ایک بیٹا نماز جنازہ میں شرکت نہ کرے تو وہ دوبارہ نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں؟
ایک شخص کا کراچی میں انتقال ہوا یہاں اس کے عزیز وقارب اور اہل محلہ اس کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے لیکن اس کا بڑابیٹا جنازے میں شامل نہیں ہوا اس نیت سے کہ میت کو چونکہ صوبہ خیبر پختون خواہ لے جانا ہے وہاں بھی میت کے عزیز وقارب اور برادری کے لوگ ہیں ان کی خواہش ہے کہ میت کی نمازِ جنازہ گاؤں میں دوبارہ پڑھی جائے تو مرحوم کے بڑے بیٹے کا ارادہ تھا کہ گاؤں میں نمازِ جنازہ میں شامل ہو لیکن میت کو گاؤں پہنچانے کے بعد وہاں گاؤں کے مولوی صاحب نے کہا کہ دوبارہ نمازِ جنازہ جائز نہیں چنانچہ انتشار سے بچنے کے لئے میت کی دوبارہ نمازِ جنازہ نہیں پڑھی گئی۔
اب یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا مذکورہ بالا صورت میں میت کی دوسری مرتبہ نمازِ جنازہ جائز ہے یانہیں؟ ازروئے شرع اس کا کیا حکم ہے؟ بیّنوا توجروا
واضح رہے کہ مرحوم کے بڑے بیٹے کے علاوہ باقی بیٹوں نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ چند اولیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد اسی درجے کے دوسرے اولیاء کو نمازِ جنازہ پڑھنے کی شرعاً اجازت نہیں ہوتی چنانچہ مرحوم کے چند بیٹوں نے یہاں کراچی میں جب مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھی تھی تو گاؤں جاکر بڑے بیٹے کا دوبارہ نمازِ جنازہ پڑھنا درست نہیں تھا، لہذا گاؤں کے مولوی صاحب موصوف کا دوبارہ جنازہ پڑھنے سے منع کرنا بھی درست ہوا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الھندیة: ولو صلی علیه الولی وللمیت اولیاء اخر بمنزلته لیس لھم أن یعیدوا الخ( ج۱ ص ۱۶۴)
وفیه ایضاً رجل صلیٰ صلوٰة الجنازة ولولی خلفه ولم یرض به إن تابعه فصلی معه جاز ولایعید الولی الخ (أیضاً)
وفی حاشیة الطحطاوی علی مراق الفلاح: ولو صلیٰ علیه الولی وللمیت اولیاء آخرون بمنزلته لیس لھم أن یعیدوا لأن ولایة الذی صلی متكاملة الخ (ج۱ ص۵۹۱)
وفی البنایة شرح الھدایة: ولو تشاجر الولیان فتقدم أجنبی، إن صلی الأولیاء خلفه جازت ولا تعادوا للولی اعادتھا الخ (ج۳ ص۲۱۰) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69094کی تصدیق کریں
0     1341
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات