السلام علیکم!
مجھے یہ سوال پوچھنا ہے کہ فجر کا جو ٹائم موبائل ایپس میں بتاتے ہیں جب سورج پندرہ درجے پر ہو تا ہے تو اٹھارہ درجے والا ٹائم بتاتے ہیں، جیساکہ کوئی کہتا ہے کہ بیس منٹ پہلے فجر کا ٹائم ہوگا، کوئی کہتا ہے بیس منٹ بعد ٹائم ہوگا، آپ بتائیں کہ یہ ایپس جو ٹائم بتاتے ہیں وہ کس حساب سے ہوتا ہے۔
واضح ہو کہ فجر کا وقت صبحِ صادق کے شروع ہونے کے ساتھ ہی داخل ہو جاتا ہے اور صبحِ صادق اس سفیدی کو کہا جاتا ہے جو سورج نکلنے سے پہلے مشرق کی جانب میں آسمان کے کنارے پر چوڑائی میں پھیلی ہوتی ہے، نیز جمہور علماءِ کرام کے نزدیک صبحِ صادق کا وقت اٹھارہ درجہ زیرافق کے مطابق ہے، لہذا جن ایپس میں اس کے مطابق فجر کا ٹائم بتایا جاتا ہو تو وہ درست ہے۔
کما فی الدر المختار: (وقت) صلاة (الفجر) (الی قوله) (من) أول (طلوع الفجر الثاني) وهو البياض المنتشر المستطير لا المستطيل (إلى) قبيل (طلوع ذكاء) (وفی رد المحتار تحت) (قوله: وهو البياض إلخ) لحديث مسلم والترمذي واللفظ له «لا يمنعنكم من سحوركم أذان بلال ولا الفجر المستطيل ولكن الفجر المستطير» " فالمعتبر الفجر الصادق وهو الفجر المستطير في الأفق: أي الذي ينتشر ضوءه في أطراف السماء لا الكاذب وهو المستطيل الذي يبدو طويلا في السماء۔اھ (1/359)