مکروھات نماز

قضاء نماز کو مختصر کرنا

فتوی نمبر :
72985
| تاریخ :
2024-05-06
عبادات / نماز / مکروھات نماز

قضاء نماز کو مختصر کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب میں قضا عمری ادا کر رہا ہوں ایک عالم سے سنا ہے کہ پہلی رکعت میں ثنا چھوڑ دیں فاتحہ پڑھیں اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جائیں رکوع میں ایک دفعہ سبحان ربی العظیم پڑھیں اور پھر سجدے میں جائیں سجدے میں بھی ایک دفعہ سبحان ربی الاعلی پڑھیں اسی طرح دوسری رکعت مکمل کریں اور تشہد کے بعد تیسری رکعت میں تین دفعہ سبحان اللہ کہنے کے برابر ٹائم کے قیام کریں اس کے بعد رکوع سجود اور آخری تشہد کے بعد صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہم اغفرلی کہہ کر سلام پھیر دیں۔اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں کیا اس طرح نماز ادا کرنے سے ہو جائے گی؟ جزاکم اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیئے کہ وہ اپنی فوت شدہ نمازوں کو سنت طریقہ کے مطابق ہی ادا کرے ، تاکہ نمازوں کا پورا پورا اجر وثواب حاصل ہو سکے،البتہ اگر فوت شدہ نماز کی تعداد اتنی زیادہ ہو کہ اس کو مکمل کرنا مشکل ہو رہا ہو،تو سوال میں ذکر کردہ طریقہ کے مطابق نماز ادا کرنے سے اگر چہ فرض ذمہ سے ساقط ہو جائیگا، تاہم ایسا کرنا مکروہ ہے،جبکہ فرض نمازوں میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ پہلی دو رکعات میں ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا واجب ہے، جس کے نہ پڑھنے سے سجدہ سہولازم ہوتا ہے، اس لیے اس طریقہ میں بھی سورۃ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانے کا اہتمام چاہیئے۔(از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وسننها) ترك السنة لا يوجب فسادا ولا سهوا بل إساءة لو عامدا غير مستخف الخ(ج 1 ص 473)۔
وفیہ ایضا: (وتعديل الأركان) أي تسكين الجوارح قدر تسبيحة في الركوع والسجود، وكذا في الرفع منهما على ما اختاره الكمال الخ(ج 1 ص 464)۔
وفیہ ایضا: (قراءة فاتحة الكتاب) فيسجد للسهو بترك أكثرها لا أقلها،(الی قولہ) (وضم) أقصر (سورة) كالكوثر أو ما قام مقامها، هو ثلاث آيات قصار الخ( ج 1 ص 458)۔
وفی رد المحتار :تحت قولہ(قوله لا يوجب فسادا ولا سهوا) أي بخلاف ترك الفرض فإنه يوجب الفساد، وترك الواجب فإنه يوجب سجود السهو الخ( ج 1 ص 478)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72985کی تصدیق کریں
0     746
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات