مکروہات

وائی فائی کا پاسورڈ دینے والا گنہگار ہوگا یا نہیں؟

فتوی نمبر :
77112
| تاریخ :
2024-08-03
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

وائی فائی کا پاسورڈ دینے والا گنہگار ہوگا یا نہیں؟

السلام علیکم!
مفتی صاحب، امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے، مفتی صاحب، میں ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر آپریٹر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں، ہمارے آفس میں انٹرنیٹ لگا ہوا ہے اکثر لوگ مجھ سے وائی فائی کا پاسورڈ پوچھتے ہیں، جس کے بعد موبائل کو انٹرنیٹ کے ساتھ لنک کر کے اپنے موبائل فون پر گانے، فلمیں، وغیرہ دیکھتے ہیں، میں ان کو منع بھی کرتا ہوں کہ یہ مت دیکھا کریں پھر بھی میری کوئی نہیں سنتا، مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ آیا میں ان کو پاسورڈ دے کر گنہگار تو نہیں ہو رہا ہوں؟ اور جبکہ میں ان کو اگر پاسورڈ نہیں دیتاتو بات میری نوکری پہ آتی ہے، رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے لئے بطور کمپیوٹر آپریٹر آفس کے لوگوں کو وائی فائی کا پاسورڈ دینے کی اجازت ہو تو اس کا لوگوں کو یہ پاسورڈ دینے میں حرج نہیں، البتہ اگر کوئی انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرے تو اس کا گناہ اسی کو ملے گا، تاہم اگر کسی کے متعلق سائل کو یقین یا غالب گمان ہو کہ وہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرے گا، اور کسی مناسب طریقے سے اس سے پاسورڈ روکا جاسکتا ہو تو سائل کو چاہیئے کہ ایسے شخص کو پاسورڈ دینے سے اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية الخ۔
وفی ردالمحتار: تحت (قوله ممن يعلم) فيه إشارة إلى أنه لو لم يعلم لم يكره بلا خلاف قهستاني اھ (ج6، ص691، ط۔ سعید)۔
وفی فقہ البیوع: وذالك بثلاثة وجوه: الأول: أن يقصد الإعانة على المعصية، فإن من باع العصير بقصد أن يتخذ منه الخمر، كان عاصيا في نفس هذا البيع بهذه النية والقصد.
الثاني: بتصريح المعصية في صلب العقد، كمن قال: بعني هذا العصير لأتخذه خمرا فقال: بعتة، فإنه بهذاالتصريح تضمن العقد نفسه معصية.
الثالث : بيع أشياء ليس لها مصرف إلا في المعصية.
ففي جميع هذه الصور قامت المعصية بعين هذا العقد، والعاقدان كلاهما أثم بنفس العقد، سواء استعمل بعدذالك في المعصية أم لا . ( 184/1)
وفیہ ایضاً: إذا كان سبباً محركاً ، فالبيع ، حرام، وإن لم يكن محركا، وكان سبياً قريباً بحيث يستخدم في المعصية في حالتها الراهنة، ولا يحتاج إلى صنعة جديدة من الفاعل، كره تحريما، وإلا فتنزيها بشرط أن يعلم به البائع ، فإنه إن لم يعلم كان معذوراً. ( 186/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77112کی تصدیق کریں
0     939
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات