مکروہات

مقدس اوراق کو پیپر شریڈر کے ذریعہ ختم کرنا

فتوی نمبر :
78678
| تاریخ :
2024-10-15
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مقدس اوراق کو پیپر شریڈر کے ذریعہ ختم کرنا

السلام علیکم! غیر مسلم ملک میں رہتے ہوئے اگر پرانے مقدس اوراق کو تلف کرنا مقصود ہو تو کیا پیپر شریڈر(Paper Shredder )استعمال کرتے ہوئے ان کو ریزہ ریزہ کیا جاسکتا ہے اور بعد ازاں عام کوڑے کے ساتھ لفافے میں بند کرکے پھینکا جاسکتا ہے؟یہ پیپر شریڈر کاغذ کو ایک ایک حرف جتنا باریک ریزہ ریزہ کردیتا ہے،دراصل یہاں غیر مسلم ملک میں دریاؤں میں کسی چیز کا ڈالنا قانوناً جرم سمجھا جاتا ہے اور ہم لوگ یہاں مشترکہ اپارٹمنٹ والی بلڈنگ میں رہتے ہیں،یعنی اگر اپنے اپارٹمنٹ میں ان کو آگ لگائی جائے تو اندیشہ ہے کہ بلڈنگ کے فائر الارم بج اٹھیں گے،ازراہِ نوازش اس سلسلے میں کوئی رہنمائی فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر پیپر شریڈر کے ذریعے مقدس اوراق اس حد تک باریک ریزہ ریزہ ہو جائیں کہ کوئی حرف یا کلمہ قابلِ شناخت نہ رہے، تو عرفاً یہ حروف مٹ جانے کے حکم میں ہے، لہٰذا ایسی حالت میں شریڈر کا استعمال اور بعد ازاں ان ریزوں کو الگ لفافے میں بند کرکے کچرے میں ڈالنے کی گنجائش ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اس لفافےکو ایسے کوڑےدان میں ڈالنے سے گریزکیاجائے جہاں ناپاک اشیاء پڑی ہوں،تاکہ بے ادبی کے شائبہ سے بھی بچاجاسکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: المصحف إذا صار خلقا لا یقرأ منہ ویخاف أن یضیع یجعل فی خرقۃ طاھرۃ ویدفن ودفنہ أولی من وضعہ یخاف أن یقع علیہ النجاسۃ أو نحو ذلک ویلحد لہ لأنہ لو شق ودفن یحتاج إلی اھالۃ التراب علیہ وفی ذلک نوع تحقیر إلا إذا جعل فوقہ سقف بحیث لایصل التراب الیہ فھو حسن أیضاً کذا فی الغراب المصحف إذا صار خلقا وتعذرت خلقا القراءۃ منہ لا یحرق بالنار أشار الشیبانی إلی ھذا فی السیر الکبیر وبہ نأخذ کذا فی الذخیرۃ الخ (الباب الخامس فی آداب المسجد ج: 5، ص: 323، ط: ماجدیہ)۔
وفی الدر المختار: الکتب التی لا ینتفع بھا یمحی عنھا اسم اللہ و ملائکتہ ورسلہ ویحرق الباقی ولا بأس بأن تلفی فی ماء جار کما ھی أو تدفن أحسن کما فی الأنبیاء الخ
وفی رد المختار تحت: (قولہ کما فی الأنبیاء) (إلی قولہ) والدفن أحسن کما فی الأنبیاء والأولیاء إذا ماتوا وکذا جمیع الکتب إذا بلیت وخرجت عن الانتفاع بھا اھ یعنی ان الدفن لیس فیہ إخلال بالتعظیم لأن أفضل الناس یدفنون وفی الذخیرۃ المصحف إذا صار خلقا وتعذر القراءۃ منہ لا یحرق بالنار إلیہ أشار محمد وبہ نأخذ ولا یکرہ دفنہ و ینبعی أن یلف بخرقۃ طاھرۃ ویلحد لہ لأنہ لو شق ودفن یحتاج إلی إھالۃ التراب علیہ وفی ذلک نوع تحقیر إلا إذا جعل فوقہ سقف وإن شاء غسلہ بالماء أو وضعہ فی موضع طاھر لاتصل إلیہ ید محدث ولا غبار ولا قذر تعظیما لکلام اللہ عزوجل الخ (کتاب الحظر والإباحۃ، فصل فی البیع ، ج: 6، ص: 422، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78678کی تصدیق کریں
0     244
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات