وقف

مدرسے کے لیے وقف مکان پر مسجد بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
80550
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / امانات / وقف

مدرسے کے لیے وقف مکان پر مسجد بنانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:مسماۃ ۔۔۔نے ایک مکان مدرسہ کو دیا کہ آپ اس میں مدرسہ بناؤ اور جب تک میں زندہ ہوں،مجھے اس کا کرایہ دیتے رہیں،اور میرے مرنے کے بعد یہ مکان مدرسہ کے لئے وقف ہے اور یہ سارا معاملہ رجسٹری کرادیا،اب مدرسہ والوں کا خیال ہے کہ اگر اس جگہ پر مسجد بنائی جائے تو محلہ والوں کو زیادہ فائدہ ہوگا،اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس جگہ مسجد بناسکتے ہیں یا نہیں؟اگر بنا سکتے ہیں تو بعد مسجد بننے کے ۔۔۔۔کرایہ کی مستحق ہوگی یا نہیں؟بینوا تؤجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جب مسماۃ ۔۔۔ نے مذکور مکان صراحۃً خاص مدرسہ کے لئے وقف کردیا ہے،تو اب اس میں مسجد بنانا یا اسے کسی اور کارِ خیر میں لانا درست نہیں،بلکہ جب تک مسماۃ ۔۔۔ بقیدِ حیات رہے گی،اس وقت تک اس زمین کا کرایہ لینے کی وہ حقدار ہے،جو اُسے دیا جائے گا اور اس کی وفات کے بعد یہ مکان مدرسہ کے لئے وقف شمار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الاشباہ والنظائر: شرط الواقف یجب اتباعھم لقولھم:شرط الواقف کنص الشارع أی فی وجوب العمل به اھ(ص/106)۔
وفی الدر المختار:(وجاز جعل غلة الوقف) أو الولاية (لنفسه عند الثاني) وعليه الفتوى اھ(4/384)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 80550کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات