وقف

امام مسجد کی بیوہ کا مسجد کے مکان میں جبراً رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
80584
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / امانات / وقف

امام مسجد کی بیوہ کا مسجد کے مکان میں جبراً رہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد کے سابق امام صاحب(جن کا اب انتقال ہوچکا ہے) کی اہلیہ چار سال سے مسجد کے متصل مسجد کے مکان میں بلاعوض رہ رہی ہیں، جبکہ مسجد میں ان کی یا ان کی اولاد کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے،جبکہ ان کے پاس غالباً اپنا کوئی مکان بھی نہیں ہے،لیکن مسجد بہت چھوٹی اور تنگ ہے،اس میں توسیع کی ضرورت ہے،اس وجہ سے ان کو مکان خالی کروانے کا کہا جارہا ہے،پر وہ اس کے لئے تیار نہیں ہیں، کیا ان کا اس مسجد کے مکان میں رہنا شرعاً جائز اور درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسجد کا مکان وقف کی جگہ ہے، جس میں مسجد کی خدمت سے منسلک حضرات کا مصالحِ مسجد کی بناء پر بوقتِ ضرورت اس میں رہائش اختیار کرنے کی گنجائش ہے،تاہم صورتِ مسئولہ میں امامِ موصوف کے انتقال کے بعد ان کی اولاد میں سے کوئی بھی مسجد کی خدمت پر مامور نہیں تو اس صورت میں ان کا بلاوجہ مسجد کے مکان میں رہائش اختیار کرنا،جبکہ مسجد میں توسیع کی بھی ضرورت ہے،درست نہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ مسجد کا مکان خالی کردیں، البتہ مسجدِ انتظامیہ کو چاہیئے کہ امامِ موصوف کی خدمات کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کی فیملی وغیرہ کے لئے دوسری جگہ رہائش رکھنے کی صورت میں بصورتِ ممکن جتنا ہوسکے،ان کا مالی تعاون بھی کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة: ولا تجوز إعارة الوقف والإسكان فيه،كذا في محيط السرخسي (2/420)۔
وفیه ایضاً: وللمؤذن أن يسكن في بيت هو وقف على المسجد،كذا في الغرائب اھ(5/320)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 80584کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات