توحید

کیا کمائی کے مزید راستے تلاش کرنا توکل کے منافی ہے؟

فتوی نمبر :
81783
| تاریخ :
2025-03-03
عقائد / ایمان و کفر / توحید

کیا کمائی کے مزید راستے تلاش کرنا توکل کے منافی ہے؟

میں ماہانہ 100,000 روپے کماتا ہوں، لیکن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی میرے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچتا۔ میرا سوال یہ ہے کہ:
کیا یہ اللہ کی مرضی ہے کہ میں اسی حالت میں رہوں، یا یہ میری کوششوں کا معاملہ ہے کہ میں جو کچھ کماتا ہوں، اسی میں گزارا کرنے کی کوشش کروں اور مزید کمانے کی کوشش بھی کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلاشبہہ یہ بات ایمان کا حصہ ہے کہ ہر چیز اللہ تعالیٰ کے علم و ارادہ سے ہوتی ہے، جیسا کہ قرآنِ کریم میں ارشاد ہے:
وَاللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ (سورۃ الصافات: 96)
ترجمہ: "اللہ نے تمہیں اور تمہارے اعمال کو پیدا فرمایا۔"
لیکن ساتھ ہی شریعت نے انسان کو محنت، کسبِ حلال، اور تدبیر کا مکلف بھی بنایا ہے، اللہ تعالیٰ نے رزق کے اسباب دنیا میں پھیلا دیے ہیں، اور انسان کو حکم دیا ہے کہ وہ حلال ذرائع سے کوشش کرے اور اسباب اختیار کرے۔ کیونکہ کوشش و اسباب اختیار کرنا دین کا حصہ ہے،اس لیے حلال روزگارمیں اضافہ کی کوشش ہرگزتوکل کے منافی نہیں ۔ لہذاسائل اپنی معاشی حالت کی درستگی اوراس میں اضافہ کےلیےجائزوسائل بروئے کارلاتے ہوئے دیگرذرائع آمدن اختیارکرے تو شرعاًاس میں کوئی مضائقہ نہیں،البتہ سائل کوچاہیے کہ وہ اپنی کمائی کے مطابق بجٹ بنائے، فضول خرچی سے بچتے ہوئے مزید کمائی کے لیے جائز کوشش کرے کیونکہ یہ تقدیرکے ساتھ ساتھ حسن تدبیر کا بھی معاملہ ہے،جسے سنوارنے کامکلف شریعت نے ہرانسان کوبنایاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالی فی التنزیل : وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ"(سورۃ النجم: 39)
وفی سنن الترمذی : عن عمر بن الخطاب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لو أنكم كنتم توكلون على الله حق توكله ‌لرزقتم كما يرزق الطير،» تغدو خماصا وتروح بطانا.(166/4)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81783کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے ؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   توحید 0
  • اللہ تعالیٰ کیلئے (اوپر والا) کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • توحید بالصفات

    یونیکوڈ   اسکین   توحید 0
  • عذاب قبر سے متعلق عقیدہ - کیا عذاب قبر برحق ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’لو نجٰی أحد من عذاب القبر لنجٰی سعد بن معاذ‘‘ حدیث کی تحقیق

    یونیکوڈ   توحید 2
  • عذاب قبر برحق ہے - عالم برزخ کہاں ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وسیلہ کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   توحید 0
  • حیات انبیاء و اولیاء

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر

    یونیکوڈ   توحید 0
  • اس کائنات کا خالق اللہ ہے، تو دیگر کائنات کا خالق کون؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر مبارک میں حضور پر نور ﷺ کی حیات

    یونیکوڈ   توحید 0
  • عذابِ قبر حق ہے

    یونیکوڈ   توحید 0
  • قبر میں صرف روح کو عذاب دیا جاتا ہے یا جسم کو بھی

    یونیکوڈ   توحید 1
  • کلام اللہ صوت اور حروف سے منزہ ہےیا نہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ صفات کی بھی عبادت مطلوب ہے ؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • وجود باری تعالیٰ کے بارے میں شک پیدا ہونا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • صفاتِ باری تعالی کے بارے میں درست اور صحیح موقف

    یونیکوڈ   توحید 0
  • ’’میں اللہ کو نہیں مانتا’’ اور ہاں میں مسلمان نہیں ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   توحید 1
  • عام روز مرہ کے کاموں میں کسی سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا حضورﷺ اور علی رضی للہ عنہ کو مولی کہنا شرک کے زمرے میں آتاہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • معمولی باتوں پر اللہ کا واسطہ دینا

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کسی چیز پر اللہ کا یا کسی اور مذہب کا نام ظاہر ہوجانا، کیا اس مذہب کے حقانیت پر ہونے کی دلیل مان سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   توحید 0
  • کیا کمائی کے مزید راستے تلاش کرنا توکل کے منافی ہے؟

    یونیکوڈ   توحید 0
Related Topics متعلقه موضوعات