میرے والد کا انتقال دس سال پہلے ہوا تھا اور ان کے انتقال کے 3 سال بعد ہم نے کاروبار کا حساب بند کر دیا تھا، ہماری پانچ بہنیں ہیں، ہر بہن کے حساب میں دو لاکھ پینسٹھ ہزار (۲۶۵۰۰۰) روپے آتے تھے، بہنوں نے کہا ہم ابھی پیسے نہیں لے رہے، آپ اپنے پاس رکھیں جب ہم کو ضرورت ہوگی ہم لیں گے۔ ۲۰۰۸ء میں ہم نے بہنوں کو روپے دینے کا ارادہ کیا تو بہنوں نے کہا حساب دوبارہ بناؤاور آج کے سونے کے حساب سے رقم بڑھا کر دو۔ والدہ کے کہنے سے ہم نے اس بات کو منظور کیا اور رقم بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دی، بہنیں بھی اس بات پر راضی ہوئیں۔ دو بہنوں کو آدھی رقم ادا کر دی، باقی تین بہنوں میں سے ایک بہن نے اس بات کو دوبارہ اُٹھایا کہ ابھی تک تم نے رقم ادا نہیں کری، اب ہم دوبارہ حساب کھولیں گے اور نئے حساب سے سونے کی رقم لیں گے۔ چھ مہینے سے ہماری والدہ کا بھی انتقال ہو گیا ہے۔ اب آپ بتائیں جو معاملہ سات سال پہلے طے ہو چکا تھا وہ دوبارہ کھولا جائے اور نئے سرے سے حساب بند کیا جائے۔ کیا یہ شرعاً جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں سائل کے والد مرحوم کے انتقال کے بعد ترکہ کی تقسیم اگر اصولِ میراث کے مطابق ہوئی ہو اور سائل کی بہنوں نے اپنے حصے کی رقم سائل کے پاس بطور امانت رکھوائی یا بطور قرض چھوڑی ہو تو اب ان کا نئے سرے سے تقسیم اور اضافی رقم کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں اس سے احتراز لازم ہے جبکہ سائل کے ذمہ اتنی ہی رقم کی ادائیگی لازم ہے جتنی رقم ترکہ سے بہنوں کی بنتی تھی یا انہیں دینے کے بعد جتنی حساب میں باقی رہتی ہے۔ بہنوں پر لازم ہے کہ اپنے اس غیر شرعی طرزِ عمل سے احتراز کریں۔
کمافی الشامیۃ: وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه اھ(5/162)۔
علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0