نماز جنازہ

مقروض شخص کا جنازہ پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
83383
| تاریخ :
2025-06-09
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

مقروض شخص کا جنازہ پڑھنے کا حکم

السلام علیکم! براہِ کرم یہ بتائیں کہ ایسے میّت کے جنازے کا کیا طریقہ یا حکم ہے، جو مقروض ہو اور اس کا قرض ادا کرنے والا کوئی نہ ہو، نیز اس کے پاس ادائیگی کے لیے کوئی مال یا جائیداد بھی نہ چھوڑی ہو، کیا ایسے شخص کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مقروض شخص کی نمازِ جنازہ ادا کرنا ایسے ہی ضروری ہے جیسے دیگر مسلمانوں کی نمازِ جنازہ ضروری ہے، البتہ احادیثِ طیبہ میں قرض کی جلد از جلد ادائیگی کی تاکید آئی ہے، اور اس بات پر تنبیہ کی غرض سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض مواقع پر مقروض کی نمازِ جنازہ خود پڑھانے سے انکار فرمایا تھا، تاکہ لوگ قرض کی ادائیگی کا اہتمام کریں، اور اس کی اہمیت کو سمجھیں،لیکن اس کے باوجود صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو اس مقروض کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا، جس سے عوام الناس میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ شاید مقروض کی نمازِ جنازہ پڑھنا جائز ہی نہیں، جبکہ بعض دوسری احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بعد میں جب اللہ نے مسلمانوں کو مالی اعتبار سے فراخی عطا فرمائی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا دیگر صحابہ کرام ایسے شخص کا قرض اپنے ذمہ لے لیتے تھے اور نمازِ ادا کرنے کا اہتمام فرماتے تھے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحيح مسلم: عن أبى هريرة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم كان يؤتى بالرجل الميت عليه الدين فيسأل « هل ترك لدينه من قضاء ». فإن حدث أنه ترك وفاء صلى عليه وإلا قال « صلوا على صاحبكم ». فلما فتح الله عليه الفتوح قال « أنا أولى بالمؤمنين من أنفسهم فمن توفى وعليه دين فعلى قضاؤه ومن ترك مالا فهو لورثته،(باب من ترك مالا فلورثته، ج:3، ص: 1273،دار إحياء التراث العربي بيروت)-
الدر المختار: (وهي فرض على كل مسلم مات خلا) أربعة (بغاة، وقطاع طريق) فلا يغسلوا، ولا يصلى عليهم، (باب صلاۃ الجنائز، ج: 2، ص:2010، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83383کی تصدیق کریں
0     339
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات