احکام جہاد

جہاد کی حقیقت کیا ہے؟

فتوی نمبر :
8352
| تاریخ :
عبادات / جہاد / احکام جہاد

جہاد کی حقیقت کیا ہے؟

جہاد کیا ہے ؟جو کشمیر میں ہورہا ہے وہ جہاد ہے یا جو افغانستان میں ہے، وہ جہاد ہے یا جو خود کش بمبار ہے وہ جہاد ہے؟ برائے مہربانی حق اور سچ کے سا تھ جواب دیں اللہ کو حاضر ناظر جانتے ہوئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب کفار و مشرکین کو اللہ تعالی کی توحید اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تسلیم کرنے اور موافق شریعت اسلام زندگی گزارنے کی دعوت دی جائے، اور وہ اس دعوت الی اللہ کو قبول کرنے کے بجائے اس کے مخالف ہو جائیں۔ اور اسے دوسرے لوگوں تک پھیلانے اور پہنچانے میں رکاوٹ بن جائیں، اور معاملہ قتل و غارت تک پہنچ جائے، تو محض اعلاء کلمۃ اللہ کی خاطر ان کے ساتھ قتال کرنا جہاد فی سبیل اللہ کہلاتا ہے، پھر اس کے نتیجہ میں ان کے جتنے لوگ قید ہو جائیں، ان کے مردوں کو غلام اور عورتوں کو باندیاں بنانا بھی جائز ہے، یا مسلمان حاکم اپنی صوابدید سے جو بھی فیصلہ کرے ۔ جبکہ بقیہ لوگوں پر جزیہ لازم کیا جائے اور وہ جزیہ دے کر مملکت اسلامی میں رہیں گے۔ پھر ان کے الگ احکام ہیں جو کتب مذہب میں بخوبی موجود ہیں۔
اس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ جہاں جہاں مسلمان اعلاء کلمۃ اللہ اور اپنی مذہبی آزادی کی خاطر کوشش کر رہے ہیں اور وہ وقتی حکمت عملی و مصلحت کے تحت کسی بھی طریق پر کام کر رہے ہیں۔ وہ بلا شبہ جہاد ہے، جبکہ بلاوجہ خود کش حملے او بم بلاسٹ کرنا اور بے گناہ لوگوں کی جان لے لینا خصوصاً ان ممالک میں جہاں مسلمان حالت جنگ میں نہیں ،قطعاً جائز نہیں اور نہ ہی جہاد کہلاتا ہے۔ اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: وهو لغة: مصدر جاهد في سبيل الله. وشرعا: الدعاء إلى الدين الحق وقتال من لم يقبله شمني اھ (4/ 121)۔
و في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: معنى الجهاد: الجهاد لغة: بذل الجهد وهو الوسع والطاقة: مأخوذ من الجهد بالضم، أوا لمبالغة في العمل: مأخوذ من الجهد بالفتح. واصطلاحاً عند الحنفية: هو الدعاء إلى الدين الحق وقتال من لم يقبله بالمال والنفس (إلى قوله) وأنسب تعريف للجهاد شرعاً أنه: بذل الوسع والطاقة في قتال الكفار ومدافعتهم بالنفس والمال واللسان. (8/ 5845)۔
و في الهداية شرح البداية: وإذا دخل المسملون دار الحرب فحاصروا مدينة أو حصنا دعوهم إلى الإسلام لما روى ابن عباس رضي الله عنما أن النبي عليه الصلاة والسلام ما قاتل قوما حتى دعاهم إلى الإسلام قال فإن أجابوا كفوا عن قتالهم لحصول المقصود (إلى قوله) فإن أبوا ذلك استعانوا بالله عليهم وحاربوهم لقوله عليه الصلاة والسلام في حديث سليمان بن بريدة فإن أبوا ذلك فادعهم إلى إعطاء الجزية إلى أن قال فإن أبوها فاستعن بالله عليهم وقاتلهم اھ (2/ 136)۔
وفيها أیضاً: قال وهو في الأسارى بالخيار إن شاء قتلهم لأنه عليه الصلاة والسلام قد قتل ولأن فيه حسم مادة الفساد وإن شاء استرقهم لأن فيه دفع شرهم مع وفور المنفعة لأهل الإسلام اھ (2/ 141)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
افتخار احمد گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8352کی تصدیق کریں
0     271
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لونذی (باندی) سے صحبت کرنا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 1
  • دورانِ جہاد پکڑے جانے والے مرد وخواتین کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا معنی کیا ہے اور یہ کب فرض ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • خود کش حملہ اسلام میں جائز ہے کہ نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے معانی اور اس کی کتنی اقسام ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی حقیقت کیا ہےَ؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کیا اسلام بزورِ تلوار پھیلا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے متعلق کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی باندیوں کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • ہشت گردوں کو قتل کرنے اور ان کے خلاف جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • کفار کے خلاف جوابی کاروائی کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کی فرضیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہادپر جانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں جہاد کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کیا پاکستانیوں پر جہاد فرض ہے؟

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کب فرض عین ہوتا ہے اور والدین کی اجازت کے بغیر جہادکرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں کنیز اور باندی سے مباشرت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کےبغیر جہاد پر جانے کاحکمْ

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • گنا ہوں سے بچنے کے لئے جہاد پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • موجودہ دور میں باندیوں کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی فرضیت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
  • جہاد کا مذاق اڑانا

    یونیکوڈ   احکام جہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات