مکروہات

مدرسہ کا راشن گھر میں استعمال کرنا

فتوی نمبر :
84597
| تاریخ :
2025-07-25
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مدرسہ کا راشن گھر میں استعمال کرنا

بسم الله الرحمن الرحيم
مفتی صاحب، جامعة بنورية عالمية۔ کراچی، پاکستان۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محترم مفتی صاحب، میں اس وقت ایک مدرسہ کا مدرس ہوں، اور وقتاً فوقتاً اپنی ضرورت یا مہمان نوازی کے لیے مدرسہ کے بورڈنگ ہاؤس سے پیاز، مرچ، تیل وغیرہ لیتا ہوں۔ اور مدارس کے مہتمم صاحب نے ان کو لینے کی اجازت مدرسین کو دی ہے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی استاد یا طالب علم مدرسہ کے مہتمم صاحب کی اجازت سے بورڈنگ ہاؤس سے پیاز، مرچ یا تیل وغیرہ کھا لے تو کیا شریعت کی نظر میں جائز ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر چندہ دہندگان کی طرف سے صرف طلبہ کو کھانا کھلانے کی صراحت ہو یا راشن وغیرہ صدقاتِ واجبہ یا زکاۃ کی مد میں ہو اور اساتذہ کرام مستحقِ زکاۃ نہ ہوں اور تملیک کی کوئی صورت بھی اختیار نہ کی گئی ہو تو ایسی صورت میں سوال میں مذکور اشیاء مثلاًپیاز،مرچ وغیرہ طلبہ کے علاوہ کسی اور کےلئے استعمال کرنا جائز نہ ہوگا،البتہ اگر چندہ دہندگان نے مدرسہ انتظامیہ کی صوابدید پر کھلانے کی اجازت دی ہو اور مدرسہ انتظامیہ کی طرف سے اساتذہ کو بھی کھانے کی اجازت ہو تو ایسی صورت میں بقدر ضرورت سائل کے لئے مذکورہ اشیاء استعمال کرنے کی شرعاً گنجائش ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (2/ 345):
ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) لا إلى (كفن ميت وقضاء دينه) أما دين الحي الفقير فيجوز لو بأمره۔۔۔وقدمنا لأن الحيلة أن يتصدق على الفقير ثم يأمره بفعل هذه الأشياء وهل له أن يخالف أمره؟ لم أره والظاهر نعم»
«الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» :
«رجل دفع ‌إلى ‌رجل ‌عشرة ‌دراهم أو مائة من من حنطة، وقال ادفع إلى فلان الفقير فدفع إلى غيره في الحاوي أنه يضمن، وقال ظهير الدين - رحمه الله تعالى -: لا يضمن؛ لأن المقصود ابتغاء مرضات الله تعالى وقد وجد في حق فقير، كذا في التتارخانية.»(باب في الصدقة،ج:4،ص:408)
«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي»:
«فإن ‌شرائط ‌الواقف ‌معتبرة إذا لم تخالف الشرع وهو مالك، فله أن يجعل ماله حيث شاء ما لم يكن معصية وله أن يخص صنفا من الفقراء ولو كان الوضع في كلهم قربة،»(ص:343،ج:4)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عرفان اللہ حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84597کی تصدیق کریں
0     539
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات