نفلی روزوں کے احکام

شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
85157
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / نفلی روزوں کے احکام

شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

میں اس بات کی تحقیق کرنا چاہتا ہوں کہ اسلامی بینکنگ کے بارے میں جو فتوی ہے ، پاکستان کے چار سو علما نے دیا، اگست 2008 میں ، میں نے مفتی تقی عثمانی صاحب کا ایک خط ویب سائٹ پر دیکھا تھا جو اس کے متعلق تھا، اس بات کی اصل حقیقت کیا ہے، کیا ہم اسلامی بینک کی تصدیق کریں یا نہیں؟ (2) اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ جو شوال کے چھ روز ے ہیں، مفتی زرولی خان صاحب کہتے ہیں کہ حدیث کے اندر ہیں، لیکن صحابہ کا تعامل اس پر نہیں ہیں، تو وہ شوال کے ان چھ روزوں کو بدعت جانتے ہیں مجھے آپ کی رہنمائی چاہیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

علمائے کرام کے مذکور فقہی اور علمی اختلاف میں فریق بننے کے بجائے احتیاط اسی میں ہے کہ ان اسلامی بینکوں سے معاملات کرتے وقت ان معاملات کی پوری تفصیل معلوم کر کے کسی دارلافتاء سے اس کا جواب معلوم کیا جائے اور اسی کے مطابق عمل کیا جائے۔
شوال کے چھ روزوں کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے اور فقہ کی کتب معتبرہ میں اس کی فضیلت مذکور ہے ،لہذا ان روزوں کا رکھنا مستحب اور باعث اجر وثواب ہے ،ہاں اگر اسے واجب کی طرح لازم کرلیا جائے اور جو نہ رکھے اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگے تو یہ مستحب امر بھی بدعت اور واجب الترک ہوجائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم: عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ، كَانَ كَصِيَامِ الدَّهْرِ»(2/ 822 رقم الحدیث 1164)۔
و فی اعلاء السنن:بعد ذکر قول الطحطاوی قلت: الکراھۃ محمولۃ علی احتمال سوء العقیدۃ لئلا یظن انھا من الفرائض لاتصالھا برمضان الخ (9/153)۔
و فی ردالمحتار: ان صوم الستۃ بعد الفطر متتابعۃ منھم من کرھہ والمختار أنہ لاباس بہ الخ(1/435)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85157کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذو الحجہ کے شروع ایام میں قضا روزے رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیانفلی روزوں کا وقت مغرب کی نماز سے پانچ منٹ پہلے تک ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیا محرم الحرام کی طرح باقی ایام میں بھی ایک روزے کے ساتھ دوسرا روزہ ملانا ہوگا؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 1
  • شوال کے چھ روزوں کے بارے میں حکمِ شرعی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 1
  • 12 ربیع الاول کو عید کہنا اور روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے روزے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • نفلی روزہ رکھ کر توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نفلی روزوں کے احکام 1
Related Topics متعلقه موضوعات