حدیث کے معانی و مطالب

حضورﷺ سے منسوب گستاخانہ الفاظ بطورنقلِ کفر بیان کرنا

فتوی نمبر :
85645
| تاریخ :
2025-08-27
قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / حدیث کے معانی و مطالب

حضورﷺ سے منسوب گستاخانہ الفاظ بطورنقلِ کفر بیان کرنا

صحیح بخاری حدیث نمبر 3609 میں رسول اللہ ﷺ نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرنے والے کے لیے "دجّال" کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔ اس حدیث کے مطابق "دجّال" کا لفظ صرف آخری زمانے والے مسیح دجال کے لیے نہیں، بلکہ عام طور پر جھوٹے نبی یا دھوکہ دینے والے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
اب عیسائی حضرات حضرت محمد ﷺ کو سچا نبی نہیں مانتے اور (نعوذباللہ) انہیں جھوٹا نبی یا false prophet کہتے ہیں۔ اگر ہم لفظ "دجّال" کے لغوی معنی (یعنی جھوٹا، فریب دینے والا) کے اعتبار سے دیکھیں، تو کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ:
"عیسائی حضرت محمد ﷺ کو دجّال سمجھتے ہیں"؟
یہاں مراد یہ نہیں کہ عیسائی آپ ﷺ کو وہ "مسیح دجال" سمجھتے ہیں جو آخر زمانے میں ایک آنکھ سے کانا نکلے گا، بلکہ صرف لغوی مفہوم میں، کہ جیسے وہ آپ ﷺ کو (نعوذباللہ) جھوٹا اور دھوکہ دینے والا کہتے ہیں۔

1. براہِ کرم راہنمائی فرمائیں کہ: شریعت میں اس حوالے سے کیا حکم بنتا ہے؟
2. اگر کوئی شخص یہ لفظ استعمال کرے اور اپنی وضاحت دے کہ وہ اس سے اس کے لغوی معنی مراد لے رہا تھا، تو کیا اس کی یہ تاویل قبول کی جا سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگرچہ لفظِ"دجّال" لغت میں "بڑا جھوٹا" اور "فریب کار" کے معنی میں جھوٹے مدعیانِ نبوت پر بھی بولا جاتا ہے۔تاہم ،نبی اکرم ﷺ کی شان میں یہ لفظ استعمال کرنا اگرچہ کسی کے باطل گروہ یافردکے قول کونقل کرنے کی غرض سے ہی کیونکرنہ ہو،بڑی جسارت ،سخت گناہ او رسوء ادب ہے، کیونکہ یہ لفظ عرف میں مسیح دجال کے ساتھ خاص ہو گیا ہے اور عام مسلمان اس سے وہی مفہوم سمجھتے ہیں۔لہذا،اگر کوئی شخص عیسائیوں کے عقیدہ کو بطورِ وضاحت یوں بیان کرے کہ "وہ حضور ﷺ کو جھوٹا نبی سمجھتے ہیں" تو درست ہے۔ لیکن یہ کہنا کہ "وہ آپ ﷺ کو دجّال سمجھتے ہیں" نامناسب اور فتنہ انگیز ی ہے۔ان کلمات کی ادائیگی سےمذکورشخص پر اگرچہ کفر و ارتداد کا حکم نہیں لگے گا، لیکن چونکہ اس طرزِ بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور نقصِ امن کا اندیشہ پیداہوا، اس لیے حکومتِ وقت اگربطور تعزیر مذکورشخص کو سزا دیناچاہے تاکہ آئندہ کوئی بھی رسالت مآب ﷺ کے بارے میں گفتگوکرتےہوئے غیرمحتاط اور بے ادبی پرمبنی الفاظ استعمال کرنے سے گریزکرے ،تواس کااسے اختیارحاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالی فی التنزیل:وَإِذۡ قَالَ عِيسَى ٱبۡنُ مَرۡيَمَ يَٰبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ إِنِّي رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيۡكُم مُّصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيَّ مِنَ ٱلتَّوۡرَىٰةِ وَمُبَشِّرَۢا بِرَسُولٖ يَأۡتِي مِنۢ بَعۡدِي ٱسۡمُهُۥٓ أَحۡمَدُۖ فَلَمَّا جَآءَهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ قَالُواْ هَٰذَا سِحۡرٞ مُّبِينٞ [الصف: 6]
وفي صحيح البخاري» : عن أبي هريرة رضي الله عنه،عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا تقوم الساعة حتى يقتتل فئتان، فيكون بينهما مقتلة عظيمة، دعواهما واحدة. ولا تقوم الساعة حتى يبعث ‌دجالون ‌كذابون، قريبا من ثلاثين، كلهم يزعم أنه رسول الله.(3/ 1320)
وفيه أيضا : عن أبي هريرة،عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن العبد ليتكلم بالكلمة من رضوان الله، لا يلقي لها بالا، يرفع الله بها درجات، ‌وإن ‌العبد ‌ليتكلم ‌بالكلمة ‌من ‌سخط ‌الله، لا يلقي لها بالا، يهوي بها في جهنم .»(5/ 2377)
وفي الكواكب الدراري في شرح صحيح البخاري : (لا يلقى لها بالا) أي لا يلتفت إليها خاطره ولا يعتد بها ولا يبالي بها وهو مقارب لقوله تعالى «وتحسبونه هينًا وهو عند الله عظيم» و (من رضوان الله) أي مما رضي الله تعالى به و (من سخط الله) أي مما لم يرض به قالوا هي مثل الكلمة عند السلطان تصير سببا لمضرة شخص وإن لم ير ذلك أو الكلمة التي يدفع بها مظلمة وإن لم يقصده.(23/ 5)
وفي لسان العرب : كل كذاب فهو ‌دجال، وجمعه دجالون، وقيل: سمي بذلك لأنه يستر الحق بكذبه.»(11/ 237)
وفی العين» : والدجال: المسيح الكذاب، ودجله سحره وكذبه لأنه يدجل الحق بالباطل أي يخلطه، وهو رجل من اليهود يخرج في آخر هذه الأمة.(6/ 80)
وفی الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية : وما ‌كان ‌خطأ ‌من ‌الألفاظ، ‌ولا ‌يوجب ‌الكفر، فقائله مؤمن على حاله، ولا يؤمر بتجديد النكاح والرجوع عن ذلك كذا في المحيط.(2/ 283)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85645کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ضعیف حدیث کی نسبت حضورﷺ کی طرف کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • مختلف احادیث کی فقہی تشریح

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • عافیت کی دعا سے متعلق، علامہ حصکفی ؒ کی عبارت کا حدیث کے ساتھ تعارض

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • حضرت فاطمہ کی میت کو حضرت علیؓ کے غسل دینے سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • ’’أنت و مالک لأبیک‘‘ (تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے)حدیث کی وضاحت

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • حدیث ’’من رآنی فی المنام فقد رآنی‘‘ کی تشریح

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • مطلق حدیث اور حدیث قدسی میں فرق

    یونیکوڈ   انگلش   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • حدیث کے الفاظ ’’دشمنوں کی گردنیں اڑاؤ‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • "جنت ماں کے قدموں تلے ہے" کی تشریح

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • ’’ مرنے والا اور مارنے والا دونوں جہنمی ہیں‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • یخرج من ضئضئ ہذا قوم والی حدیث کی مراد

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • حضور علیہ السلام کی نبوت سے متعلق ایک حدیث کا مطلب

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • کیا قرآن پاک کی کچھ گمشدہ آیات ہیں؟

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • بچوں کی بچپن میں فوتگی کے بارے حدیث ابی شعبہ سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • فیس استعمال کرنا اور ’’اللہ بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق معاملہ کرتا ہے‘‘ روایت کا مطلب

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • ’’اگر میرے بعد نبی ہوتا تو وہ عمر ہوتا‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • "حاسبوا قبل ان تحاسبوا"رویت کی تحقیق

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • "میری امت میں تہتر فرقے" حدیث کا مطلب

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • بحری لشکر کی قیادت کی بناء پر یزید کو جنتی قرار دینا

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • ’’صحابی کی مٹھی بھر خیرات ، غیر صحابی کی احد پہاڑ کے برابر خیرات سے بہتر ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • قیامت سے متعلق ایک حدیث کی تشریح

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • حدیث شریف میں وارد عصبیت سے مراد

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • ’’اللہ کے راستے میں ایک نماز پڑھنے پر انچاس کروڑ نمازوں کا ثواب

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • امتِ محمدیہ کی اوسط عمر سے متعلق روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 0
  • پانی اور کجھور کو "اسودین" کہنے کی توجیہ

    یونیکوڈ   حدیث کے معانی و مطالب 2
Related Topics متعلقه موضوعات