آج کے الجھے ہوئے مسائل میں جو پاکستان کے مسائل ہیں، ایک مسلمان کو ان حالات میں کیا کرنا چاہیے؟
۱: اگر امریکہ حملہ کرے افغانستان پر۔ (۲) اگر امریکہ حملہ کرتا ہے یا منصوبہ بندی کرتا ہے پاکستان پر حملہ کرنے کی؟ (۳) اگر حکومت پاکستان جہادی گروہوں کو بند کر دے۔ (۴) اگر امن اور جنگ کے کے نزدیک کیا ہم اس حالت میں جہاد فرض ہے ؟
اگر کافر ملک مسلمانوں کے کسی بھی ملک پر حملہ کر دے تو اس صورت میں اس اسلامی ملک کے تمام مسلمانوں پر جہاد فرض عین ہو جاتا ہے۔ اب اگر وہاں کے باشندے کفار کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہ ہوں تو پھر ان سے قریب والوں پر اگر وہ بھی کافی نہ ہوں تو اُن سے قریب والوں پر بھی فرض ہو جاتا ہے۔ غرض اس ترتیب سے پوری دنیا کے مسلمانوں پر جہاد فرض عین ہو سکتا ہے۔ پھر جہاد کے فرض عین ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پورے مسلمان میدان جہاد میں نکل جائیں ۔ بلکہ ضرورت اور جنگ کی حکمت عملی کے تحت جیسے جیسے ضرورت ہو اس کے مطابق نکلیں ۔ اور جب یہ صورت حال ہو جائے تو اس وقت عورت اپنے شوہر اور غلام اپنے آقاکی اجازت کے بغیر بھی نکل سکتا ۔ غرض اس تفصیل میں سائل کے تمام سوالات کا جواب بھی بخوبی سمجھا جا سکتا ہے ۔ کیافی کتب الفقه مفصله ۔ والله اعلم بالصواب