امانت و ودیعت

امانت کے طور پر رکھی ہوئی رقم استعمال کرنا

فتوی نمبر :
88965
| تاریخ :
2025-11-18
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

امانت کے طور پر رکھی ہوئی رقم استعمال کرنا

محترم مفتی صاحب! امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ براہِ کرم درج ذیل معاملے پر شرعی و عملی رہنمائی فرمائیں۔ صورتِ حال: کچھ کاروباری حضرات اپنی رقم بطورِ امانت ہمارے پاس دبئی میں رکھتے ہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی (افراطِ زر) سے تحفظ حاصل کیا جا سکے۔ وقت کے ساتھ ہمارے درمیان اعتماد اور دوستی بڑھی تو بعض معاملات میں زبانی طور پر یہ اجازت بھی مل گئی کہ ہم وہ رقم اپنے کاروبار میں استعمال کر سکتے ہیں۔ جب بھی انہیں ضرورت ہوتی ہے تو وہ اپنی رقم واپس لے لیتے ہیں۔ بعض اوقات یہ رقم ہمارے ذریعے خرید و فروخت میں بھی استعمال ہوتی ہے اور ہم ان کے لیے انتظامی امور بھی انجام دیتے ہیں۔ یہ تمام امور ذاتی اعتماد اور زبانی رضامندی کی بنیاد پر ہیں ،کوئی تحریری معاہدہ موجود نہیں۔ سوالات براہِ رہنمائی: 1. کیا ہم اس رقم کو جو بطورِ امانت رکھی گئی تھی، قرض کی مانند استعمال کر سکتے ہیں؟ 2. کیا موجودہ طریقِ کار (زبانی اجازت و اعتماد پر رقم کا کاروبار میں استعمال) شرعی اعتبار سے درست ہے؟ 3. اگر یہ طریقہ درست نہیں تو براہِ کرم مناسب اور شرعی طور پر درست طریقہ کار بتا دیجئے، مثلاً کس طرح تحریری معاہدہ تیار کیا جائے، کن نکات کا خیال رکھا جائے، اور اگر ضرورت ہو تو کن شرائط کے تحت رقم کاروبار میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مالِ امانت کے مالکان کی طرف سےاس کے استعمال کی اگر زبانی طور پر صریح یا دلالۃً اجازت ہو یاکسی جگہ امانت کے پیسوں کوذاتی یاکاروباری استعمال میں لانے کااس طرح عرف ہوچکاہوکہ امانت رکھنے اوررکھوانے والے دونوں کواس عرف کاعلم ہوتوایسی صورت میں امانت کے پیسوں کوذاتی استعمال یاکاروبارمیں لگانے کی شرعاً گنجائش ہوگی، لہذاصورتِ مسئولہ میں اگرسائل کے پاس امانت رکھوانے والے افرادنے زبانی طورپراستعمال کی اجازت دے رکھی ہویاسائل کااس رقم کواپنے کاروباری یاذاتی استعمال میں خرچ کرنے کاانھیں علم ہونے کے باوجوداس پرکوئی اعتراض نہ ہو توسائل کے لیے اس رقم کو استعمال کرنا شرعاً جائز ہے،تاہم اس طرح کرنے کے بعداس رقم کی حیثیت امانت کی بجائے قرض کی ہوجائے گی ، لہٰذا اگر کسی موقع پریہ رقم تلف ہوگئی ہو، اگرچہ تعدی کے بغیرہویا کاروبار میں نقصان واقع ہوگیا تو سائل پر اس کا ضمان لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الفتاوى الهندية: وأما حكمها فوجوب الحفظ على المودع وصيرورة المال أمانة في يده ووجوب أدائه عند طلب مالكه ، كذا في الشمني .الوديعة لا تودع ولا تعار ولا تؤاجر ولا ترهن ، وإن فعل شيئا منها ضمن الخ((الباب الاول فی تفسیر الایداع،ج:4،ص:338،ط:ماجدیۃ)۔
وفی مجلة الأحكام العدلية: الإذن دلالة كالإذن صراحة. بيد أنه عند وجود النهي صراحة لا اعتبار بالإذن دلالة الخ(المادۃ:772،ج:2،ص:220،ط:دار الکتب العلمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہ کریم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88965کی تصدیق کریں
0     467
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 1
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • سٹیشن میں ملی سونے کی انگوٹھی کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کا کیا کیا جائے؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • راستہ میں رقم پڑی ہوئی ملےتو کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 1
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • لاپتہ آدمی کی امانت کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے ضائع ہونے پر ضمان کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی رقم کو بوقتِ مجبوری استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بطورِ امانت رکھے گئے پیسوں کو سونے کے ریٹ کے اعتبار سے واپس لینا

    یونیکوڈ   انگلش   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات