مکروہات

چار ماہ سے قبل حمل ساقط کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
89023
| تاریخ :
2025-11-21
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

چار ماہ سے قبل حمل ساقط کرنے کاحکم

میری شادی کا یہ دسواں سال ہے، میرے الحمدللہ چار بچے ہیں، میری بیوی 10 سالوں میں اب چھٹی مرتبہ حمل کے عمل سے گزرنے لگی ہے، صرف شروعات ہوئی ہے، ایک ضائع بھی ہوا، سب سے چھوٹا بیٹا 18 مہینے کا ہے، میری بیوی اور میں مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں بھی ہیں اور میری بیوی میں کمزوری بھی بہت ہے، ابھی حمل صرف پانچ ہفتوں اور چار دن کا ہے، میں یہ حمل مزید نہیں چلانا چاہتا ہوں، ہماری نیت بھی نہیں اب۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بلا ضرورت اسقاطِ حمل شرعاً جائز نہیں، بلکہ گناہ ہے، البتہ اگر کوئی معقول عذر ہو مثلاً عورت بہت زیادہ کمزور یا کسی دائمی مرض میں مبتلا ہو یا وضعِ حمل کے دوران عورت یا بچہ کی جان کو یقینی خطرہ ہو اور مسلمان دیندار ماہر ڈاکٹر اسقاطِ حمل کی تجویز دے تو ایسی مجبوری کی صورت میں حمل میں جان پڑنے سے پہلے پہلے (چار ماہ سے قبل) اسقاطِ حمل کی گنجائش ہے، لیکن چار ماہ کے بعد کسی بھی صورت میں اسقاطِ حمل جائز نہیں، بلکہ ایک معصوم جان کا ناحق قتل ہونے کی بناء پر گناہِ کبیرہ ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی صحت کی کمزوری اور مذکور اعذار کی وجہ سے اس حمل کو برقرار رکھنے کی متحمل نہ ہو اور کوئی ماہر دیندار ڈاکٹر بھی اسقاطِ حمل کی تجویز دے تو چار ماہ سے قبل اسقاطِ حمل کی گنجائش ہے، لیکن اگر حمل کو چار ماہ ہو جائیں تو پھر ڈاکٹر حضرات کے مشورہ کے باوجود کسی بھی حال میں اسقاطِ حمل شرعاً جائز نہیں، بلکہ ایک معصوم جان کا قتل ہو گا، جو کبیرہ گناہ ہے، لہذا اس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: وقالوا يباح إسقاط الولد قبل أربعة أشهر ولو بلا إذن الزوج (وعن أمته بغير إذنها) بلا كراهة، فإن ظهر بها حبل حل نفيه إن لم يعد قبل بول الخ
وفی رد المحتار : تحت : (قوله: وقالوا إلخ) قال في النهر: بقي هل يباح الإسقاط بعد الحمل؟ نعم يباح ما لم يتخلق منه شيء ولن يكون ذلك إلا بعد مائة وعشرين يوما، وهذا يقتضي أنهم أرادوا بالتخليق نفخ الروح وإلا فهو غلط لأن التخليق يتحقق بالمشاهدة قبل هذه المدة كذا في الفتح، وإطلاقهم يفيد عدم توقف جواز إسقاطها قبل المدة المذكورة على إذن الزوج. وفي كراهة الخانية: ولا أقول بالحل إذ المحرم لو كسر بيض الصيد ضمنه لأنه أصل الصيد فلما كان يؤاخذ بالجزاء فلا أقل من أن يلحقها إثم هنا إذا سقط بغير عذرها اهـ قال ابن وهبان: ومن الأعذار أن ينقطع لبنها بعد ظهور الحمل وليس لأبي الصبي ما يستأجر به الظئر ويخاف هلاكه. ونقل عن الذخيرة لو أرادت الإلقاء قبل مضي زمن ينفخ فيه الروح هل يباح لها ذلك أم لا؟ اختلفوا فيه، وكان الفقيه علي بن موسى يقول: إنه يكره، فإن الماء بعدما وقع في الرحم مآله الحياة فيكون له حكم الحياة كما في بيضة صيد الحرم، ونحوه في الظهيرية قال ابن وهبان: فإباحة الإسقاط محمولة على حالة العذر، أو أنها لاتأثم إثم القتل اهـ. وبما في الذخيرة تبين أنهم ما أرادوا بالتحقيق إلا نفخ الروح، وأن قاضي خان مسبوق بما مر من التفقه، والله تعالى الموفق اهـ كلام النهر الخ (باب نکاح الرقیق، ج: 3 ، ص: 176 ،ط: سعید)ـ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89023کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات