محترم جناب مفتی صاحب! عرض یہ ہےکہ زید جوکہ دیندار آدمی ہے اور ایک مسجد کا امام بھی ہے، اور اٹھارہ سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہاہے، نیز لین دین کے حساب سے آج تک اس پر کوئی تقاضہ نہیں آیا، یعنی امانت دار ، بکر جوکہ امام صاحب سے قریبی تعلقات رکھتاہے، اور گاؤں میں بھی تعلقات ہیں فیملی سطح پر آنا جانا ہے، بکر کی فیملی نے کچھ سونے کے زیورات امام صاحب کی بیوی کے پاس رکھوائے اور عند الضرورۃ استعمال کرکے واپس کرتی رہی، اور یہ سلسلہ کافی سال رہا، تقریباً ڈیڑھ سال قبل امام صاحب کے گھر پر جوکہ مسجد میں ہے، ڈکیتی ہوئی، اور گن پوائنٹ پر گھر کے قیمتی سامان، کیش اور امام صاحب کے ذاتی زیورات اور امانت کے زیورات بھی لوٹ کر لے گئے، جس کے گواہ اہل محلہ ہیں، اب بکر اپنی امانت واپس کرنے کا تقاضا کررہا ہے، اب سوال یہ ہےکہ
( 1 ) کیا زید امانت ادا کرنے کا پابند ہے؟ جبکہ زید نے حفاظت کرنےکی بھرپور سعی کی ہے۔
( 2) اگر ادا کرنے ہوں تو کیا موجودہ ریٹ کا اعتبار کیا جائے گا یا جس ریٹ پر یہ سونا خریدا گیا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر امام صاحب اور ان کی اہلیہ نے زیورات کی حفاظت میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی سے کام نہ لیاہو، بلکہ اپنے ذاتی مال کی طرح اس کو بھی حفاظت سے رکھاہو، مگر ڈاکہ زنی کے وقت ڈاکوں نے دیگر سامان کے ساتھ یہ زیورات بھی لوٹ لیے ہوں تو اب امام صاحب اور ان کی بیوی پر شرعاً ان زیورات کا ضمان لازم نہ ہوگا، لہذا بکر کو اپنےاس مطالبہ سے احتراز لازم ہے۔
کما فی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام:إذا هلكت الأمانة أو فقدت أو طرأ نقصان على قيمتها في يد الأمين بدون صنعه وتعديه وتقصيره في الحفظ لا يلزم الضمان على الأمين المذكور. سواء أهلكت بسبب ممكن التحرز منه كالسرقة أم بسبب غير ممكن التحرز منه كالحريق الغالب. وسواء أهلك مال الأمين مع الأمانة المذكورة أم لم يهلك وسواء أشرط الضمان أم لم يشرط راجع شرح المادة(83(الباب الأول في بيان بعض الأحكام العمومية المتعلقة بالأمانات،ج: 2، ص:235، ناشر: دار الجیل)-
علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟
یونیکوڈ امانت و ودیعت 0