تہوار

شب معراج کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
9001
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / تہوار

شب معراج کی شرعی حیثیت

شریعت شبِ معراج کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ عام طور پر لوگ اس رات خصوصی عبادت کرتے ہیں، کیا یہ سنت ہے؟ یا کوئی حکم اس کے متعلق ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس دن عبادت عام دِنوں کی عبادت سے زیادہ ثواب رکھتی ہے، یہ درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

معراج اور اسراء کا ثبوت تو قرآن وسنت کی صریح نصوص سےثابت ہے جس کا انکار موجبِ کفر ہے، مگر یہ کس مہینہ کی کس رات کو ہوئی؟ اس میں موُرخین کا بہت زیادہ اختلاف ہے، پورے وثُوق سے اسکی تعیین نہیں کی جاسکتی، اس لیے اپنے اندازے سے کوئی رات متعین کرنا، اور اس رات کو عبادت کیلیے مخصوص کرنا اور اسے مسنون قرار دینا اور دوسری راتوں سے زیادہ باعثِ ثواب سمجھنا درست نہیں، بلکہ دین میں اپنی طرف سے اضافہ کے مترادف ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدر: ومن المندوبات رکعتا السفر (إلی قوله) وإحیاء لیلة العیدین والنصف من الشعبان والعسر الأخیر من رمضان والأول من ذی الحج الخ (۲/۲۵)
وفي الفتاوی الشامية: ويحصل القيام بالصلاة نفلا فرادى من غير عدد مخصوص، وبقراءة القرآن، والأحاديث وسماعها، وبالتسبيح والثناء، والصلاة والسلام على النبي - صلى الله عليه وسلم – (ٳلی قوله) [تتمة] أشار بقوله فرادى إلى ما ذكره بعد في متنه من قوله ويكره الاجتماع على إحياء ليلة من هذه الليالي في المساجد، وتمامه في شرحه، وصرح بكراهة ذلك في الحاوي القدسي. قال: وما روي من الصلوات في هذه الأوقات يصلى فرادى غير التراويح اھ (۲/۲۶) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرزاق عزيز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9001کی تصدیق کریں
0     1309
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پتنگ بازی اور بسنت منانا - بسنت کی تاریخ

    یونیکوڈ   اسکین   تہوار 1
  • کرسمس منانا اور عیسائیوں کو میری کرسمس کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تہوار 1
  • عیسائیوں کے تہوار کا کیک کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   تہوار 0
  • کرسمس کے تہوار پر Happy merry christmas کہنا

    یونیکوڈ   اسکین   تہوار 0
  • کرسمس کے دن کرسمس کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • شب معراج کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • کرسمس کی مبارکباد دینےکا حکم

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • عید غدیر کے نام سے دن منانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • ویلنٹائن ڈے منانے کا حکم اور اس کی تاریخی حیثیت

    یونیکوڈ   تہوار 1
  • "ایسٹر ک"ے انڈوں کی خرید و فروخت اور اس دن کی مناسبت سے تیار کردہ کھانا کھانا

    یونیکوڈ   تہوار 0
  • غیر مسلموں کے تہواروں میں استعمال ہونے والے مبارکبادی کے کلمات بولنا

    یونیکوڈ   تہوار 0
Related Topics متعلقه موضوعات