نماز جنازہ

میت کو دفن کرنے کے بعد قبلہ رو ہوکر دعاء کرنا

فتوی نمبر :
90321
| تاریخ :
2025-12-27
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

میت کو دفن کرنے کے بعد قبلہ رو ہوکر دعاء کرنا

میت کی تدفین کے بعد اس کے لیے دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا کیا حکم ہے؟
کیا میت کی تدفین کے بعد دعا کے وقت قبلہ کی طرف توجہ کرنا سنت ہے یا نہیں؟
اور ان احادیث سے استدلال کیسے ہوگا جن میں استقبالِ قبلہ (قبلہ رخ ہونے) کا ذکر آیا ہے، جیسے عبد اللہ ذوالبجادین رضی اللہ عنہ کی تدفین کی حدیث، جس میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ رخ ہو کر ان کے لیے دعا فرمانا شروع کی؟
ہم آپ سے وضاحت کی امید رکھتے ہیں، اللہ آپ میں برکت دے اور آپ کے ذریعے نفع پہنچائے۔
ہمیں فتویٰ دیں، آپ اجر پانے والے ہوں گے، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میت کی تدفین کے بعد اس کیلئے دعا کرنا خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت اور بلاشبہ جائز اور درست ہے ، پھر اس دعا کے دوران رُو بہ قبلہ ہونا زیادہ بہتر ہے تا کہ احادیث مبارکہ کی اتباع بھی ہو اور استعانت من صاحب القبر کا وہم پیدا ہو کر عوام کے لیے فسادِ عقیدہ کا سبب بھی نہ بنے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتح الباری : (قوله باب الدعاء مستقبل القبلة) ...وقد ورد في استقبال القبلة في الدعاء من فعل النبي صلى الله عليه وسلم عدة أحاديث منها حديث عمر عند الترمذي وقد قدمته في باب رفع اليدين في الدعاء ولمسلم والترمذي من حديث بن عباس عن عمر لما كان يوم بدر نظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى المشركين فاستقبل القبلة ثم مد يديه فجعل يهتف بربه الحديث وفي حديث بن مسعود استقبل النبي صلى الله عليه وسلم الكعبة فدعا على نفر من قريش الحديث متفق عليه وفي حديث عبد الرحمن بن طارق عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا جاز مكانًا من دار يعلى استقبل القبلة فدعا أخرجه أبو داود والنسائي واللفظ له وفي حديث بن مسعود رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم في قبر عبد الله ذي النجادين الحديث وفيه فلما فرغ من دفنه استقبل القبلة رافعًا يديه أخرجه أبو عوانة في صحيحه.اه(قوله باب الدعاء مستقبل القبلة،ج:۱۱،ص:۱۷۳،ح:۶۳۴۳،ط:قدیم کتب خانہ۔کراچی )
و فی اعلاء السنن : عن عثمان بن عفان قال كان النبى - صلى الله عليه وسلم - إذا فرغ من دفن الميت وقف عليه فقال (استغفروا لأخيكم و سلوا له التثبيت فإنه الآن يسأل) رواہ أبوداود و البیھقی بإسناد حسن. اھ(باب الاستغفار للمیت ،ج:۸،ص: ۳۲۴)
و فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : عن ابن مسعود قال: والله لكأني أرى رسول الله في غزوة تبوك، وهو في قبر عبد الله ذي البجادين وأبو بكر وعمر، يقول: أدنيا مني أخاكما، وأخذه من قبل القبلة حتى أسنده في لحده، ثم خرج رسول الله وولاهما العمل، فلما فرغ من دفنه استقبل القبلة رافعاً يديه يقول: اللّٰهم إني أمسيت عنه راضياً فارض عنه، وكان ذلك ليلاً، فوالله لقد رأيتني ولوددت أني مكانه.اه(كتاب الجنائز، باب دفن الميت، ج:3، ص:1222، رقم الحديث:1706، ط:دار الفكر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90321کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات