پراویڈنٹ فنڈ

پراویڈنٹ فنڈ اور اس پر ملنے والی اضافی رقم کا حکم

فتوی نمبر :
96058
| تاریخ :
2026-06-05
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / پراویڈنٹ فنڈ

پراویڈنٹ فنڈ اور اس پر ملنے والی اضافی رقم کا حکم

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم'السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ'محترم مفتی صاحب
موضوع: جنرل پروویڈنٹ فنڈ (GP Fund) اور اس پر ملنے والی اضافی رقم (Interest/Profit) کا شرعی حکم
عرض ہے کہ میں سرکاری ملازم ہوں اور بطور ٹیچر خدمات انجام دے رہا ہوں۔ میری تنخواہ سے ہر ماہ تقریباً 4900 روپے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (GP Fund) کی مد میں لازمی طور پر کٹوتی ہوتی ہے۔ یہ رقم حکومت کے پاس جمع رہتی ہے اور ریٹائرمنٹ کے وقت مجھے اصل جمع شدہ رقم کے ساتھ ساتھ ایک اضافی رقم بھی دی جاتی ہے، جسے بعض اوقات "interest" اور بعض اوقات "profit/mark-up" کہا جاتا ہے۔
براہِ کرم مندرجہ ذیل امور کے بارے میں قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں:
1۔ کیا GP Fund میں جمع شدہ رقم پر ملنے والا اضافہ شرعاً سود (ربا) کے حکم میں آتا ہے؟
2۔ اگر یہ اضافہ سود کے زمرے میں آتا ہے تو کیا اس رقم کو استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
3۔ کیا صرف اصل جمع شدہ رقم لینا جائز ہے اور اضافی رقم کو صدقہ کرنا لازم ہوگا؟
4۔ چونکہ یہ کٹوتی سرکاری نظام کے تحت لازمی ہوتی ہے اور ملازم اس میں اپنی مرضی سے شامل نہیں ہوتا، تو اس صورت میں شرعی حکم کیا ہوگا؟
5۔ اگر حکومت اس اضافی رقم کو "profit" یا "mark-up" کے نام سے ادا کرے تو کیا اس کے شرعی حکم میں کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟
براہِ کرم مکمل شرعی رہنمائی فرما دیں تاکہ میں درست طریقے سے عمل کر سکوں۔
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جبری پراویڈنٹ فنڈ(یعنی وہ جس میں ملازم کی تنخواہ سے ماہ بماہ کٹوتی تو ہوتی ہے مگر اس میں ملازم کا کوئی اختیار نہیں ہوتا)میں ملازم کی تنخواہ سے جو رقم ماہ بماہ کاٹی جاتی ہے ، اور اس پر ہر ماہ جو اضافہ محکمہ اپنی طرف سے کرتا ہے، پھر مجموعہ پر جو رقم سالانہ بنام سود جمع کرتا ہے، ان تینوں رقموں کا حکم ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ یہ سب رقمیں در حقیقت تنخواہ ہی کا حصہ ہیں، اگر چہ وہ سود یا کسی اور نام سے دی جائیں ،لہذا ملازم کے لیے ان کو لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز اور درست ہے، اور مذکور رقم کو بینک میں رکھ کر اس پر انٹرسٹ حاصل کرنے کا گناہ ووبال متعلقہ ادارے کے ذمہ ہوگا، سائل اس سے بری الذمہ ہے،لہذ اس رقم کو لینا اور اپنی دیگر ضروریات میں صرف کرنا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها كذا في شرح الطحاوي وكما يجب الأجر باستيفاء المنافع يجب بالتمكن من استيفاء المنافع إذا كانت الإجارة صحيحة اھ (الباب الثاني متى تجب الأجرة وما يتعلق به من الملك وغيره ج:4،ص:413،مط: المطبعة الكبرى الأميرية )
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: (قوله بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن) يعني لا يملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك اھ (کتاب الاجارۃ،ج:7،ص:300،مط: دار الكتاب الإسلامي)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96058کی تصدیق کریں
0     45
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گریجویٹی فنڈ میں میراث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فند کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 2
  • پراویڈنٹ فنڈ اور ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم نکلواکر حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • اپنےپراویڈنٹ فنڈ سے ملازم کا قرض لیکر اضافے کے ساتھ لوٹانے کاحکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • کمپنی کے منافع میں سے ملازمین کو پانچ فیصد دینا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • جی پی فنڈ اور پینشن میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد سے قرض رقم لے کر قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پروایڈنٹ فنڈ کی ایک خاص صورت کے متعلق حکمِ

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • انٹرسٹ کے ساتھ ملنے والے پراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • Ruling on provident fund

    یونیکوڈ   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • اپنے پراویڈنٹ فنڈ سے لون لینا حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ میں کٹوتی جبری اور نفع اختیاری ہو تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی اضافی رقم اور اس کی زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر ملنے والے سود کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پرائیویٹ ادارے کےپراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ سے ملنے والی رقم کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم پر جو اضافہ لگتا ہے، اسے استعمال میں لاناکیسا ہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • مدرسہ کا ملازمین کیلئے پراویڈنٹ فند کا نظام بنانا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ اختیاری سے حاصل شدہ اضافی رقم کو کن مدات میں استعمال کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ پر ملنے والی اضافی رقم کا استعمال جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات