مکروہات

کیا بہو سسر کی جسمانی خدمت کرسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
96137
| تاریخ :
2026-06-07
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کیا بہو سسر کی جسمانی خدمت کرسکتی ہے؟

کیا بہو (بیٹے کی بیوی) اپنے سسر کی جسمانی خدمت، مثلاً ہاتھوں اور پنڈلیوں کی مالش (دبانا)، کر سکتی ہے؟
جزاکم اللہ خیراً.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بہو اور سسر کا آپس میں محرم كا رشتہ ہے، اس لیے اصولی طور پر ان کے درمیان وہ احکام جاری نہیں ہوتے جو اجنبی مرد و عورت کے ہیں۔ تاہم شریعت نے حیا، وقار اور فتنہ سے بچنے کی بھی تاکید فرمائی ہے۔
لہٰذا سسر کی خدمت، تیمارداری، دوا دینا، کھانا پیش کرنا اور ضرورت کے وقت دیکھ بھال کرنا جائز ہے، لیکن ہاتھوں، بازوؤں، پنڈلیوں یا جسم کی مالش کرنےمیں چونکہ فتنہ میں مبتلاہونےکااندیشہ موجود ہے،جس سے حرمت مصاہرت کے سبب میاں ،بیوی کارشتہ کاختم ہوسکتاہے،اس لیے بہوکوسسرکی اس طرح خدمت کرنے سے اجتناب چاہیے۔
البتہ اگر سسر شدید بیمار، معذور یا بے سہارا ہوں اور خدمت کے لیے کوئی دوسرا مرد موجود نہ ہو، اور واقعی ضرورت پیش آ جائے، توشرعی آداب کوملحوظ رکھتے ہوئے بقدرِ ضرورت خدمت کی گنجائش ہوگی،بشرطیکہ فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي «حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي» : (قوله والصهرة الشابة) قال في القنية: ماتت عن زوج وأم فلهما أن يسكنا في دار واحدة إذا لم يخافا الفتنة وإن كانت الصهرة شابة، فللجيران أن يمنعوها منه إذا خافوا عليهما الفتنة اهـ(6/ 369)
وفي «الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» : «ثم المس إنما يوجب حرمة المصاهرة إذا لم يكن بينهما ثوب، أما إذا كان بينهما ثوب فإن كان صفيقا لا يجد الماس حرارة الممسوس لا تثبت حرمة المصاهرة وإن انتشرت آلته بذلك وإن كان رقيقا بحيث تصل حرارة الممسوس إلى يده تثبت»(1/ 275)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96137کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات