منگنی

دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا حکم

فتوی نمبر :
97460
| تاریخ :
2026-07-14
معاملات / احکام نکاح / منگنی

دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا حکم

میں دوسری شادی کرنا چاہتاہوں،کیا مجھے اپنی پہلی بیوی کی اجازت کی ضرورت ہے؟اور میں اپنی دونوں بیویوں کی ساری خواہشات پورا کرسکتاہوں،اگر اس میں مجھے میری پہلی بیوی چھوڑ دے تو کیا مجھے گناہ ملےگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل دو بیویوں کےحقوقِ زوجیت اداکرنے اور نان و نفقہ میں انصاف اوربرابری کرنے کی استطاعت رکھتا ہو، تودوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا شرعاً ضروری نہیں،چنانچہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی کرلینے سے شرعاً سائل گناہگار نہیں ہوگا ، البتہ آئندہ کی زندگی چین و سکون سے گزار نے کے لئے اگر مناسب طریقے سے پہلی بیوی کو سمجھاکر اس کی اجازت سے دوسری شادی کی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اس کے باوجود اگر سائل دوسری شادی کرلیتا ہے اور پہلی بیوی سائل کو چھوڑ جاتی ہے تو اس سے سائل گناہگار نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالیٰ: فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا (النساء : 3 الآیة)۔
و فی الھندیۃ: وإذا كانت له امرأة وأراد أن يتزوج عليها أخرى وخاف أن لايعدل بينهما لايسعه ذلك، وإن كان لايخاف وسعه ذلك،والامتناع أولی ویؤجر بترک ادخال الغم علیھا کذا فی السراجیۃ(کتاب النکاح، الباب الحادی عشر في القسم، ج: 1،ص: 341،ط:رشیدیۃ)
وفی بدائع الصنائع: وجملة الكلام فيه أن الرجل لا يخلو إما أن يكون له أكثر من امرأة واحدة وإما إن كانت له امرأة واحدة، فإن كان له أكثر من امرأة، فعليه العدل بينهن في حقوقهن من القسم والنفقةوالكسوة، وهوالتسوية بينهن في ذلك حتى لو كانت تحته امرأتان حرتان أو أمتان يجب عليه أن يعدل بينهما في المأكولوالمشروب والملبوس والسكنى والبيتوتة۔الخ(فصل ومنھا وجوب العدل بین النساء۔الخ،ج:2،ص:332،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97460کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کرنے سے پہلے لڑکا ، لڑکی کا ایک دوسرےکو ایک نظر دیکھنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • رشتہ کی بات پکی کرنے کے بعد استخارہ کو بنیاد بنا کر رشتہ سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • عذر کی وجہ سے منگنی توڑی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کا وعدہ کرکے مکرجانے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 1
  • ایجاب و قبول کے بغیر منگنی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگیتر سے فون پر بات کرنا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • شادی کی غرض سے سودی قرض لینا

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • منگنی طے ہوجانے کے بعد اس کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے قبل منگیتر سے بات کر سکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اپنی منگیتر سے میسج پر بات چیت کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والدین کا بیٹے کی پسند کی جگہ نکاح نہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • اگر شوہر طلاق دینے سے انکار کرے تو اس کی مطلقہ بیوی سے نکاح کیا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • خاندانی بیماری اور جینیٹیکس مسائل کو بنیاد بناکر والدین کا منگنی ختم کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • والد دیوبندی اور والدہ شیعہ ہو تو اس لڑکی سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • بلاعذر منگنی توڑنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • نکاح سے پہلے میسج کرنے پر رشتہ ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
  • دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   منگنی 0
Related Topics متعلقه موضوعات