اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کا کرایہ کو کائیبور کے ساتھ منسلک کرنے اور تکافل کا خرچہ مشتری سے لینے کا حکم

فتوی نمبر :
100129
| تاریخ :
2026-10-07
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کا کرایہ کو کائیبور کے ساتھ منسلک کرنے اور تکافل کا خرچہ مشتری سے لینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
مفتیانِ کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ میں دبئی اسلامک بینک (DIB) کے "آٹو فنانس پلان" (Auto Finance Calculator) کے تحت ایک نئی گاڑی (Suzuki Alto VXR AGS) حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ بینک کے فراہم کردہ حساب کتاب (Quotation) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
1. گاڑی کی کل قیمت 3,166,480 روپے ہے۔
2. میں بطور گاہک 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (Customer Contribution) یعنی 949,944 روپے ادا کروں گا۔ باقی رقم (2,216,536 روپے) بینک ادا کرے گا۔
3. بینک اس گاڑی کو مجھے 3 سال (36 مہینے) کے لیے کرائے (Variable Rent) پر دے رہا ہے۔
4. پہلے سال کا ماہانہ کرایہ 82,540 روپے، دوسرے سال کا 82,309 روپے اور تیسرے سال کا 78,384 روپے طے کیا گیا ہے۔
5. بینک نے منافع کی شرح (Profit Rate) 14.76% رکھی ہے، جو کہ KIBOR (11.76%) اور بینک کے اپنے اسپرڈ (3.00%) پر مشتمل ہے، اور یہ KIBOR کی تبدیلی کے ساتھ بدل سکتی ہے۔
6. اس کے علاوہ شروع میں پروسیسنگ فیس (10,440 روپے)، اپ فرنٹ ٹریکر فیس (17,200 روپے)، ایڈوانس رینٹ (1,500 روپے) اور تکافل ریٹ (1.75%) چارج کیا جا رہا ہے۔
شرعی سوالات:
1. کیا مروجہ اسلامی بینکنگ کے اس طریقہ کار (الاجارۃ المنتھیۃ بالتملیک / کار فنانسنگ) کے تحت گاڑی لینا شرعاً جائز ہے؟
2. کیا کرائے (Monthly Rental) کا KIBOR (جو کہ سودی انڈیکس ہے) کے ساتھ منسلک (Link) ہونا اور اس کی وجہ سے کرائے کا ہر سال تبدیل ہونا شرعی اصولوں کے مطابق درست ہے؟
3. کیا تکافل (Takaful Rate) اور ٹریکر کی فیس گاہک پر ڈالنا شرعاً جائز ہے یا یہ بینک کے ذمے ہونی چاہیے؟
براہِ کرم شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں تفصیلی رہنمائی فرما کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں دبئی اسلامک بینک کے آٹو فنانس پلان کے ذریعے گاڑی حاصل کرنے کا جو طریقۂ کار لکھا گیا ہے، اس میں ابتداءً بینک اور کسٹمر مشترکہ طور پر گاڑی کے مالک بن جاتے ہیں، اور ان کے درمیان گاڑی ان کے سرمایہ کے تناسب سے مشترک ہوجاتی ہے۔ پھر اگر بینک اپنا حصہ ایک الگ اور نئے عقد کے ذریعے کسٹمر کو تین سال کے لیے متعین و مقررہ اجرت پر دیتا ہے تو اس سے کسٹمر اور بینک کے درمیان اجارے کا عقد عمل میں آجاتا ہے، اور یہ دونوں معاملات شرعاً جائز اور درست ہیں۔ لہٰذا بینک سے مذکورہ طریقۂ کار کے مطابق گاڑی لینے میں کوئی مضائقہ نہیں۔اسی طرح، کرایے کے تعین کے لیے کائیبور (KIBOR) کو معیار بنانے میں بھی کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ ہر مقررہ مدت کے لیے کرایہ پہلے سے متعین ہو اور اس مدت کے دوران اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ البتہ، مدت ختم ہونے کے بعد باہمی رضامندی سے نئے عقد کے ذریعے آئندہ مدت کا کرایہ دوبارہ مقرر کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مذکورہ طریقۂ کار میں ایڈوانس کرایہ وصول کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔البتہ، سوال میں اس بات کی صراحت نہیں کہ اگر گاڑی بینک اور کسٹمر کی مشترکہ ملکیت ہو تو صرف کسٹمر سے ہی تکافل کے تمام اخراجات اور ٹریکر فیس کی مد میں پوری رقم کس بنیاد پر وصول کی جارہی ہے؟ اسی طرح پروسیسنگ فیس کی مد میں رقم کس چیز کے عوض وصول کی جارہی ہے؟ لہٰذا اگر سائل اس کی مکمل وضاحت کردے یا بینک اور کسٹمر کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی ارسال کردے تو اس پر غور و خوض کرکے، ان شاء اللہ، حکمِ شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100129کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 3
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات