اسلامی بینکاری

میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا کر اس سے نفع حاصل کرنا جائزہے؟

فتوی نمبر :
100803
| تاریخ :
2026-10-27
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا کر اس سے نفع حاصل کرنا جائزہے؟

السلام علیکم!
میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے کافی پریشان اور الجھن کا شکار ہوں۔ میں میزان بینک میں اسلامی سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا چاہتا ہوں، لیکن علمائے کرام کے درمیان اختلاف کی وجہ سے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں۔ کچھ علمائے کرام اسے جائز قرار دیتے ہیں، جبکہ کچھ اسے ناجائز کہتے ہیں۔میں قرآن و سنت اور شریعت کی روشنی میں مستند رہنمائی چاہتا ہوں۔میری صورتِ حال یہ ہے:میں اپنی فیملی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک جا رہا ہوں اور پاکستان میں اپنے کاروبار اور دیگر معاملات ختم کرکے جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ بیرونِ ملک جانے کے لیے مجھے اپنی ایک بڑی رقم بینکنگ چینل کے ذریعے منتقل کرنی ہوگی، کیونکہ وہاں رقم کے قانونی ذرائع اور بینکنگ ریکارڈ کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔
یہ رقم تقریباً چار سال تک میرے پاس ہوگی اور میں اسی میں سے اپنی فیملی کے رہائشی اور دیگر اخراجات بھی پورے کروں گا۔ بیرونِ ملک فیملی کے اخراجات کافی زیادہ ہوتے ہیں اور فی الحال میری آمدنی کا کوئی دوسرا مستقل ذریعہ نہیں ہوگا۔
اگر میں یہ رقم کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھتا ہوں تو مجھے کوئی منافع نہیں ملے گا، لیکن اگر سیونگ اکاؤنٹ میں رکھوں تو اس سے حاصل ہونے والا منافع میرے اور میری فیملی کے اخراجات پورے کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
میرے بنیادی سوالات یہ ہیں:
1۔ کیا میزان بینک کا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ حقیقتاً شریعت کے مطابق حلال اور جائز ہے؟ اس کے جواز میں قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی کیا دلیل ہے؟
2۔ اگر میں ان مستند علمائے کرام کے فتوے پر عمل کرتے ہوئے سیونگ اکاؤنٹ کھلواتا ہوں جو اسے جائز کہتے ہیں، لیکن بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ناجائز تھا، تو کیا آخرت میں مجھ پر گناہ ہوگا اور میری پکڑ ہوگی؟ کیا اس اکاؤنٹ سے حاصل ہونے والا منافع میرے لیے حرام ہوگا؟
3۔ جب مستند علمائے کرام کی آراء میں اختلاف ہو تو ایک عام مسلمان کے لیے کس رائے پر عمل کرنا درست ہے؟ کیا کسی مستند مفتی کے فتوے پر اعتماد کرکے اس پر عمل کرنا میرے لیے کافی ہے؟
4۔ میری صورتِ حال میں، جہاں ایک بڑی رقم کو تقریباً چار سال تک بینک میں رکھنا اور اسی سے فیملی کے اخراجات پورے کرنا ضروری ہے، کیا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ سے منافع حاصل کرنا جائز ہوگا؟
5۔ اگر بعد میں یہ عمل ناجائز قرار پائے تو اس کی شرعی ذمہ داری کس پر ہوگی؟ کیا اس کی ذمہ داری مجھ پر ہوگی یا اس مفتی پر جس کے فتوے پر اعتماد کرکے میں نے عمل کیا؟ جب علمائے کرام کے درمیان اختلاف موجود ہے اور حقیقت کا مکمل علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے، تو ایسی صورت میں میری آخرت کی جواب دہی کس بنیاد پر ہوگی؟
میرا مقصد صرف زیادہ پیسہ کمانا نہیں، بلکہ بیرونِ ملک اپنی فیملی کے مستقبل اور اخراجات کے لیے حلال طریقے سے مالی سہارا حاصل کرنا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور آخرت کی پکڑ سے ڈرتا ہوں، اسی لیے کسی بھی فیصلے سے پہلے اطمینان بخش اور مستند رہنمائی چاہتا ہوں۔
براہِ کرم میری پوری صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے قرآن و سنت، فقہی دلائل اور اصولِ شریعت کی روشنی میں واضح، مستند جواب عنایت فرمائیں، تاکہ میں اطمینان کے ساتھ درست فیصلہ کرسکوں۔
جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مروّجہ سودی بینکاری کے متبادل کے طور پر مستند علمائے کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق اسلامی بینکاری کاجو نظام قائم کیا گیا ہے۔ اس میں اگرچہ معاصر اہلِ علم کا اختلاف ہے، تاہم اگر سائل کو ان اہلِ علم کے فتوے پر اطمینان ہو جو غیر سودی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کے جواز کے قائل ہیں، تو ایسی صورت میں سائل کے لیے مستند مفتیان کرام کی زیرِ نگرانی اپنے معاملات سرانجام دینے والے میزان بینک یا کسی دوسرے غیر سودی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے اور اس مد میں حاصل شدہ منافع اپنے اور اپنی فیملی کی ضروریات میں خرچ کرنے کی گنجائش ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100803کی تصدیق کریں
0     2
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 3
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات