السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! ایک لڑکے نے قسم اٹھا ئی کہ اگر آئندہ چرس پی تو میری بیوی کو تین طلاق، پھر اس نے سگریٹ میں ڈالے بغیر چرس کھالیا ، کیا طلاق ہو جائے گی ؟
صورت مسئولہ میں جب مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کے متعلق یہ الفاظ کہے کہ " اگر آئندہ چرس پی تو میری بیوی کو تین طلاق" تو اس سے اس کی بیوی پر تین طلاقیں معلق ہوچکی ہیں ، لہذا اس کے بعد اگر وہ سگریٹ یا حقہ وغیرہ میں چرس ڈال کر معروف طریقے سے پیئے گا تو اس کی بیوی پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوجائے گی ،اس لئے اس سلسلہ میں احتیاط ضروری ہے ۔ جبکہ عام طور پر چرس کو سگریٹ یا حقہ وغیرہ کے ذریعے پینا معروف ہے اور اسے براہ راست کھانے کا عام رواج نہیں ہے، اس لئے مذکورہ شخص کا طلاق معلق کرتے وقت اگر چرس کے ہر طرح کے استعمال سے اجتناب کی نیت نہ ہو، تو ایسی صورت میں محض چرس کھانے سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی ، البتہ جب اس لڑکے نے اس مضر صحت نشہ سے جان چھڑانے کے لئے اپنی بیوی پر تین طلاقیں معلق کی ہیں تو اسے حتی الامکان ہر طرح کے استعما ل سے اجتناب کرنا چاہیئے تاکہ اس بری عادت سے جلد از جلد جان چھوٹ جائے ۔
کما فی بداية المبتدي : وَلَو حلف لَا يَأْكُل من هَذَا الدَّقِيق فَأكل من خبزه حنث وَلَو استفه كَمَا هُوَ لَا يَحْنَث (فصل فی الکفارۃ ، ص:99 ط: مكتبة ومطبعة محمد علي صبح - القاهرة)
وفی بدائع الصنائع : ولو حلف لا يأكل من هذا الدقيق فأكل من خبزه ولم تكن له نية حنث لأن الدقيق هكذا يؤكل عادة ولا يستف إلا نادرا والنادر ملحق بالعدم فلم يكن له حقيقة مستعملة وله مجاز مستعمل وهو كل ما يتخذ منه فحمل عليه وإن نوى أن لا يأكل الدقيق بعينه لا يحنث بأكل ما يخبز منه لأنه نوى حقيقة كلامه. ([فصل في الحلف على الأكل والشرب ونحوهما] ج3 ص:56 ط:دار الكتب العلمية وغيرها)
وفی فتح القدير للكمال بن الهمام :ولو حلف لا يأكل من هذا الدقيق فأكل من خبزه حنث لأن عينه غير مأكول فانصرف اليمين إلى ما يتخذ منه) فيحنث بعصيدته. وفي النوازل لو اتخذ منه خبيصا أخاف أن يحنث، فلو استف عينه لا يحنث لتعين المجاز وهو ما يتخذ منه مرادا في العرف فلا يحنث بغيره إلا أن ينويه وإذا نواه لا يحنث بأكل الخبز، وقوله هو الصحيح احتراز عن قول من قال يحنث لأنه حقيقة كلامه. قلنا نعم ولكن حقيقة مهجورة ولما تعين إرادة المجاز سقط اعتبار الحقيقة كمن قال لأجنبية إن نكحتك فعبدي حر فزنى بها لا يحنث لانصراف يمينه إلى العقد فلم يتناول الوطء إلا أن ينويه. ( باب اليمين في الأكل والشرب،ج5،ص:126،ط:دار الفكر، بيروت)
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0