کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وہ کون سے اسلامک بینک ہیں ،جن میں سیونگ اکاؤنٹ یا انویسٹمنٹ کرنا حلال ہے؟ اور اگر اس کے متعلق کوئی فتویٰ ہو تو وہ بھی ضرور ای میل کر دیں۔
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان اور اسلامی بنک کے اکثر معاملات شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں اور اصولِ شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں ، اس لئے اُن دونوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی اجازت دی جاتی ہے، البتہ اگر کسی کو ان دونوں بنکوں کے کسی خاص معاملہ پر اعتراض ہو اور وہ متعلقہ بنک کے ایڈوائیزر سے بھی حل نہ ہو رہا ہو تو اس کی وضاحت کر کے اس سے متعلق حکمِ شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔