می میں نے سوال یہ پوچھنا ہے کہ میزان بینک میں پیسے جمع کر کے اس پر منافع لینا جائز ہے کہ نہیں کیونکہ میزان بینک والے کہتے ہیں کہ ہم اسلامی بینکاری کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے معاملات چونکہ باقاعدہ شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں ہوتے ہیں اور جائز وناجائز معاملات کا امتیاز کیا جاتا ہے اس لئے میزان بینک میں رقم رکھوانا اور اس پر حاصل ہونے والا نفع اپنے استعمال میں لانا جائز اور درست ہے البتہ اگر اس بینک کے کسی خاص معاملہ میں شرعی اعتبار سے کوئی اعتراض ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے اس سے متعلق حکم شرعی بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔