کیا بینک اسلامی سیونگ اکاؤنٹ والوں کو جو نفع دیتا ہے، آیا وہ حلال ہے یا حرام ؟ اور کیا ہم بینک اسلامی میں سیونگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں؟
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق بنک اسلامی اور میزان بینک کے اکثر معاملات شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں اور اصولِ شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں ، اس لئے اُن دونوں کے ذریعے سرمایہ کاری کرنا اور اُن کی طرف سے دیے جانے والے نفع کو استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔