اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کی طرف سے پیش کردہ اقساط پر گاڑی لینا

فتوی نمبر :
12042
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

اسلامی بینک کی طرف سے پیش کردہ اقساط پر گاڑی لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بندہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور اکاؤنٹس مینجر کام کرتا ہے، کمپنی نے آفس میں آنے جانے کیلئے اور ذاتی استعمال کے لئے گاڑی بمع پیٹرول، سی این جی اور مرمت خرچہ کی سہولت مہیا کی ہوئی تھی ،اب کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، جو کہ بدرجہ عہدہ ہے ، بندہ کو cc۱۰۰۰ گاڑی کی اجازت ہے۔
پالیسی درج ذیل ہے:
۱۔ ملازم گاڑی خود خرید کریگا اپنے ذاتی سرمائے سے۔
۲۔ کمپنی ہر ماہ علاوہ تنخواہ حامل گاڑی کو درج ذیل ادا کریگی:
Cc۸۰۰ ۸۴۰۰ + ۲۰۰۰ =۱۰۴۰۰روپے
Cc۱۰۰۰ ۱۶۲۰۰ + ۳۰۰۰ =۱۹۲۰۰روپے
Cc۱۳۰۰ ۲۱۰۰۰ + ۴۵۰۰ =۲۶۵۰۰روپے
کمپنی کی شرائط کے مطابق کے لئے گاڑی لینا لازمی ہے، ورنہ عہدہ کی تنزلی بھی ہو سکتی ہے۔ بندہ ذاتی طور پر گاڑی خرید کرنے کی پوزیشن میں ہر گز نہیں ہے، اس کے لئے ادھار دینے کی کوشش بھی رائیگاں گئی کہ لمبے عرصے اور اقساط کی صورت میں واپسی کے لئے کوئی رضا مند نہیں ہے۔
کیا بندہ موجودہ دور میں اسلامی بینک کی طرف سے پیش کردہ اقساط پر گاڑی لے سکتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر بینک گاڑی خرید کر اپنے قبضہ میں لانے کے بعد فروخت کرے، اور قسط وغیرہ کی تاخیر کی صورت میں کوئی جرمانہ وغیرہ بھی نہ لیتا ہو تو اس سے گاڑی خریدنا جائز ہے، چاہے سودی بینک ہو یا غیر سودی یا کوئی عام ، اس لیے متعلقہ بینک سے تفصیل لینے کے بعد اس کا شرعی حکم معلوم کر کے اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے ۔ واللہ اعلم بالصواب !

واللہ تعالی اعلم بالصواب
افتخار احمد گل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12042کی تصدیق کریں
0     792
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
Related Topics متعلقه موضوعات