سود سے پاک اسلامی بینکنگ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں ، میں ”البرکہ بینک “کی مدد سے ایک گھر خریدنا چاہتا ہوں، کیا کوئی شریعت کے مطابق ایسا نظام ہے؟ میرا مطلب ہے کہ سود کے بغیر ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق " میزان بینک "اور "بینک اسلامی" کے اکثر معاملات شرعی ایڈوائیزر کی نگرانی میں اور اصولِ شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں، اس لئے ان دونوں کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنے اور مکان وغیرہ کی خرید و فروخت جیسے معاملات کی اجازت بھی دی جاتی ہے ،اور سوال میں مذکور بینک کی ہاؤس فنانسنگ کے سلسلہ میں اس کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل لکھ کر دوبارہ ای میل کر دیں تو اس کے حکم ِشرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائے گا ۔