میں سلسلہ سیفیہ کے متعلق تفصیل جاننا چاہتا ہوں؟
’’سلسلہ سیفیہ‘‘ کے حامل وہ حضرات کہلاتے ہیں جو پیر سیف الرحمٰن سیفی کے معتقدین ہوں اور وہ لوگ چونکہ اسی (سیف الرحمٰن سیفی) کے عقائد و نظریات کے حامی ہوتے ہیں، اس لیے انہیں مندرجہ ذیل عقائد اور اہلِ حق کے خلاف گستاخانہ فتاویٰ کی بناء پر فرقۂ ضالہ میں شمار کیا جاتا ہے، اس لیے اس کی مجالس میں بیٹھنے اور اس کے وعظ و نصیحت سننے اور اس پر عمل کرنے سے احتراز لازم ہے۔
(۱) پیر ایک جگہ لکھتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ روتے ہوئے میرے پاس آئے اور مجھ سے امت کے بارے میں معافی کی درخواست کی (یعنی میری شفاعت نبی ﷺ کی شفاعت سے زیادہ مقبول ہے)۔ (ہدایت السالکین: ص۳۳۲)
(۲) مجھے اور میرے تمام خلفاء کو ماننا لازم ہے، جس طرح نبی کریم ﷺ پر ایمان لانا ضروری ہے اور میرے نہ ماننے والے کافر ہیں، جیسے نبی کا انکار کفر ہے۔ (ہدایت السالکین: ص۲۶۰)
(۳) ایک جگہ لکھتے ہیں ’’میں جب چاہوں تو زمین و آسمان کے ملائکہ اور ارواحِ مقدسہ اور حضور اکرم ﷺ نیز تمام ارواح کو حاضر کرکے ان سے باز پرس کرسکتا ہوں۔ (ہدایت السالکین: ص۳۱۱)
(۴) تبلیغ والے دجالی فتنہ ہیں۔ (سیف المؤمنین: ص۱۲۱)
(۵) دار العلوم اکوڑہ ختک کے بارے میں لکھا ہے کہ ’’تبلیغ کی تائید کرنے سے اکوڑہ خٹک والے، شدید ترین کافر بن گئے‘‘۔ (جواب الاستفتاء، نمبر: ۳۵)
(۶) تبلیغی جماعت والے اور اکوڑہ خٹک والے واضح کافر ہیں۔ (جواب الاستفتاء، نمبر: ۴۸)
(۷) یہ خصلت یہودیوں میں تھی جو اکوڑہ خٹک کے مفتیوں میں ہے، یہ رشوت خور مفتیان ہیں۔ (جواب الاستفتاء، نمبر: ۶۰۳۴۱)
فی السنن لابن ماجة: عن جابر بن عبد اللہ قال کنا عند النبی ﷺ فخط خطا وخط خطین عن یمینه وخط خطین عن یسارہ ثم وضع یدہ فی خط الاوسط فقال هذا سبیل اللہ ثم تلا هذہ الاٰية وان هذا صراطی مستقیمًا فاتبوہ ولا تتبعوا السبل فتفرق بکم عن سبیله۔ (ص۳)
وفیها أیضاً: قام فینا رسول اللہ ﷺ (الی قوله) فقال علیکم بتقویٰ اوله والسمع والطاعة وان عبدا جثیا ومترون من بعدی اختلافًا شدیدًا فعلیکم بسنتی وسنة الخلفاء الراشدین، المهدیین عضوا علیها بالنواجذ، وایاکم والامور المحدثات فان کل بدعة ضلالة۔ (ص۵) واللہ اعلم بالصواب!
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0