السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ!
اجازت چاہتا ہوں یہ پوچھنے کی کہ کیا قرآن مجید اور صحاحِ ستہ کو سائڈ پر کر کے فضائلِ اعمال کو اپنا محور بنا لینا درست ہے، تبلیغی جماعت میں نکلے ہوئے لوگ جو دین کی اشاعت کا کام کر رہے ہیں، کیا ان کے پاس آپ جیسے قابل علماءِ کرام والا علم ہے کہ وہ حق گوئی اور ثبوت (دلیل) کے ساتھ کوئی دین کی بات کر سکیں، کیا تبلیغی جماعت میں نکلنے والوں کو دیکھا گیا ہے کہ کبھی انہوں نے قرآن کریم یا صحاحِ ستہ سے کوئی بات کی ہو، وہ بیچارے تو وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے (٪95) ابھی تک اپنے وضو اور نماز کا طریقہ بھی حدیث میں خود نہیں پڑھا ہو گا، یا عالم سے پوچھا ہوگا، کیا ایسے لوگ لائق ہیں یا آپ جیسے جنہیں دین اور شریعت کی صحیح معلومات ہیں، آپ لوگوں نے زندگیاں لگادیں، دین سمجھنے میں اور اس کی اشاعت میں اور یہ تبلیغی جماعت والے فضائلِ اعمال سے چار دنوں میں پڑھ کر 3 / 10/40/180 / 165دنوں کیلئے نکل جاتے ہیں، آپ کے جواب اور دعاؤں کا طلب گار ہوں۔ جزاک اللہ، اللہ نگہبان!
موجوده تبلیغی جماعت درحقیقت مسلمانوں میں اصلاحِ کلمہ و نماز کی فکر پیدا کرنے کیلئے ہے، تا کہ وہ اپنے علاقائی اہلِ علم سے اور اگر جماعت میں موجود کوئی ایسا شخص جس سے اپنی اصلاح کروائی جاسکے، اپنی اصلاح کروائیں ، اس لئے اس میں جانے والے سیکھنے اور اپنی کمزوری بتا کر مسلمانوں کو اصلاحِ اعمال کیلئے فکر مند کرنے کی غرض سے نکلتے ہیں اور لوگوں کو فضائل سنا کر اس پر آمادہ کرنے کی سعی کرتے ہیں، چونکہ وہ عالم نہیں ہوتے، اس لئے انہیں صرف فضائل سنانے کا پابند کیا جاتا ہے، جو احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں فضائل پر مشتمل ہے، تا کہ غلط باتوں کی اشاعت روکی جاسکے۔
كمافي الهندية: لأمر بالمعروف يحتاج إلى خمسة أشياء، أولها: العلم لأن الجاهل لا يحسن الأمر بالمعروف. والثاني: أن يقصد وجه الله تعالى وإعلاء كلمته العليا. والثالث: الشفقة على المأمور فيأمره باللين والشفقة. والرابع: أن يكون صبورا حليما. والخامس: أن يكون عاملا بما يأمره اھ (5/353)
علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم
یونیکوڈ دینی جماعتیں 0