اسلامک بینکنگ جائز ہے یا نہیں ؟ اگر جائز ہے تو کس طرح تسلی بخش جواب کی امید کی ؟
ہماری معلومات کے مطابق اسلامک بینکنگ ( جیسا کہ میزان بینک اور بینک اسلامی) میں اکاؤنٹ ہولڈرز سے کی جانے والی تمام تر ٹرانزیکشن شرعی ایڈوائزر کی زیر نگرانی اور شرعی اصولوں (مشارکہ ، مرابحہ، اجارہ) کو مد نظر رکھتے ہوئے انجام پاتی ہے جس کی بناء پر ہم بھی اس کے جواز کا فتوی دیتے ہیں۔ البتہ اگر کسی کو اسلامی بینک کے کسی خاص معاملہ میں کوئی اشکال ہو تو اس کی مکمل وضاحت کر کے اسے دوبارہ ای میل کر دیا جائے تو غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے بھی آگاہ کر دیا جائیگا۔