ٹیسٹ ٹیوب بے بی

آئی وی ایف وغیرہ ذرائع سے اولاد کے حصول کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
14883
| تاریخ :
معاشرت زندگی / علاج و معالجہ / ٹیسٹ ٹیوب بے بی

آئی وی ایف وغیرہ ذرائع سے اولاد کے حصول کی شرعی حیثیت

میں حاملہ ہونے کے لئے تین سال سے دعا، نماز اور وظیفہ کر رہی ہوں ،لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ آئی وی ایف اور آئی یو آئی استعمال کرنا اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟ پلیز مجھے کچھ وظیفہ دیجئے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ آئی ، یو ، آئی اور آئی ، وی ، ایف اگر شوہر کو طریقہ سکھا کر اسی کے ذریعہ رحم میں رکھوایا جائے اور اس طرح تولید عمل میں آئے یا بامرِ مجبوری کوئی لیڈی ڈاکٹر یہ عمل کرے کہ مرد کا مادۂ تولید عورت کے رحم میں رکھے تو یہ صورت جائز اور درست ہے اس کے علاوہ جتنی صورتیں ہیں وہ غیر فطری اور غیر شرعی ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: التلقيح الصناعي: هو استدخال المني لرحم المرأة بدون جماع. فإن كان بماء الرجل لزوجته، جاز شرعاً، إذ لا محذور فيه، بل قد يندب إذا كان هناك ما نع شرعي من الاتصال الجنسي. وأما إن كان بماء رجل أجنبي عن المرأة، لا زواج بينهما، فهو حرام؛ لأنه بمعنى الزنا الذي هو إلقاء ماء رجل في رحم امرأة، ليس بينهما زوجية. ويعد هذا العمل أيضا منافياً للمستوى الإنساني اھ (4/ 2649)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 14883کی تصدیق کریں
0     639
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نرینہ اولاد کے حصول کیلئے" ٹیسٹ ٹیوب بے بی" کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ٹیسٹ ٹیوب بے بی 1
  • نرینہ اولاد کیلئے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا سہارا لینا

    یونیکوڈ   ٹیسٹ ٹیوب بے بی 0
  • آئی وی ایف(IVF) کے ذریعہ علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ٹیسٹ ٹیوب بے بی 1
  • آئی وی ایف وغیرہ ذرائع سے اولاد کے حصول کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ٹیسٹ ٹیوب بے بی 0
Related Topics متعلقه موضوعات