تصویر سازی

حضورؑ کی شبیہ بنانے اوراسے گھر میں لٹکانے کا حکم

فتوی نمبر :
16331
| تاریخ :
2020-10-26
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / تصویر سازی

حضورؑ کی شبیہ بنانے اوراسے گھر میں لٹکانے کا حکم

میرا آپ سے یہ سوال تھا کہ میں نے حضورﷺ کی تصویر اپنے نانا کے گھر میں دیکھی ہے، آپ کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بھی ہیں، کیا اس قسم کی تصویر کو لٹکانا حرام ہے ؟وہ تصویر اس کے پیر صاحب نے اس کو بناکر دی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضورﷺکی شیبہ اور خاکہ بنانا نہ صرف یہ کہ اس میں آپ علیہ السلام کی بے ادبی اور تعظیم کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اس طرح تصویر سازی شرعاًناجائزوحرام عمل بھی ہے اور اگر کسی محترم ہستی کی شبیہ بنائی جائے تو اس کی قباحت و شناعت اور بھی بڑھ جاتی ہے، جس گمراہ پیر نے یہ عمل کیاہے، وہ سخت گناہ گار ہے، سائل کے نانا پر لازم ہےکہ اس طرح کی تصویر کو فوراً اتار دے اور آئندہ کیلیے ایسے ناجائز امور سےمکمل احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: عن أبي طلحة قال : قال النبي - صلى الله عليه وسلم - : " لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا تصاوير " متفق عليه - (2 / 517)
و فی مشكاة المصابيح: وعنها عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : " أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله " متفق عليه (2 / 518) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16331کی تصدیق کریں
0     848
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کارٹون بنانے کا حکم - تصویر سازی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 1
  • موبائل کیمرا اور کمپیوٹر میں موجود ڈیجیٹل تصاویر کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • ڈیجٹل تصویرکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • غیر مسلم کو لکڑی کے جانور اور انسانوں کے کھلونے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تصویر سازی 0
  • حضورؑ کی شبیہ بنانے اوراسے گھر میں لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • کارٹون بنانے اور اس کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • اموجیز سے متعلق تصویر ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 2
  • تصاویر کی حرمت کیوں وارد ہوئی ہے؟

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • کمپنی کے ٹریڈ مارک میں آنکھ کی تصویر لگائی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • فوٹوگرافی کا پیشہ اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
  • ڈیجیٹل تصویر بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   تصویر سازی 0
Related Topics متعلقه موضوعات