کیا کسی بھی اسلامک بینک میں انوسیٹ یا ڈیپوزٹ کرنا جائز ہے؟ اگر ہاں تو بینک کے نام بھی بتا دیں ۔ شکریہ !
واضح ہو کہ ہماری معلومات کے مطابق میزان اور اسلامی بینک کے اکثر معاملات شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں اور اصولِ شرعیہ کے موافق ہوتے ہیں، اس لیے ان دونوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی اجازت بھی دی جاتی ہے ۔ البتہ اگر کسی کو ان دونوں بینکوں کے کسی خاص معاملہ پر اعتراض ہو تو اس کی وضاحت کر کے اس سے متعلق حکم شرعی بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔ واللہ علم بالصواب!