اگر شوہر غصہ میں بیوی کو یہ کہے کہ ’’یہاں میرے اس گھر میں تمہارے گھر والوں سے کوئی آئے تو تین طلاق ‘‘ہم لوگ یہاں کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، اگر دوسرا گھر بدل دیں تو یہ شرط ختم ہو جائے گی یا باقی رہے گی؟ مہربانی کر کے جلد جواب دیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائیں ۔ آمین ۔
جب شوہر نے " میرے اس گھر میں "کے الفاظ کی تصریح کردی ہے تو اس گھر سے یہی مذکورہ مکان مراد ہے۔ اگر یہ گھر تبدیل کر دیا جائے اور بیوی کے گھر والے اس دوسرے نئے گھر میں آجائیں تواس سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ۔ تاہم یہ آنا اگر باہم اختلاف و انتشار کا باعث ہو تو چاہئیے کہ پہلے اس سببِ نزاع کو ختم کیا جائے اوراس کے بعد دیگر معاملات بجا لائے جائیں ۔
کما فی التاترخانیة:اذاعلق طلاق امراته بفعلھا ان جعل التعلیق بکلمة”ان“و”اذا“و”اذاما“طلقت واحدة بفعلھا،وان جعل التعلیق بکلمة ”ان“ و ”اذا“ و ”اذاما“ و ”متی“ و ”متی ما“ فھذہ علی مرة واحدة حتی لوفعلت ذالک الفعل مرة واحدة وقع الطلاق و لو فعلت ذالک مرة اخری لایقع الطلاق (3/505)۔
وفیھا ایضاً:فی واقعات الناطفی ،رجل قال لامراته ان ادخل فلانا بیتی او قال ان دخل فلان بیتی او قال ان ترکت فلانا فی بیتی فانت طالق فالیمین فی الوجہ الاول علی ان یدخل بامرہ وفی الوجه الثانی علی نفس الدخول امر الحالف او لم یامر علم او لم یعلم وفی الوجه الثالث الیمین علی الدخول بعلم الحالف (5/515)-
وفی الھندیة: إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة: إن تزوجتك فأنت طالق أو كل امرأة أتزوجها فهي طالق وكذا إذا قال: إذا أو متى وسواء خص مصرا أو قبيلة أو وقتا أو لم يخص وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك والإضافة إلى سبب الملك كالتزوج كالإضافة إلى الملك فإن قال لأجنبية: إن دخلت الدار فأنت طالق ثم نكحها فدخلت الدار لم تطلق كذا في الكافي اھ(1/420)۔
’’اگر میری بیوی دو دن کے اندر نہیں آئی تو وہ میری بیوی نہیں ہوگی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0’’اگر میں نے اپنی بیوی کو والد صاحب کے ساتھ ایک گھر میں بٹھایا تو وہ مجھ پر طلاق ہو گی‘‘ سے تعلیق طلاق کا حکم
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0معلق طلاق کی صورت میں جب ایک دفعہ شرط پائے جانے کی وجہ سے طلاق ہو جائے تو دوبارہ طلاق واقع نہ ہونا
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0اگر کوئی اپنے بیٹے سے کہدے کہ "اگر میں نے تیرے لئے شادی کی تو بیوی کو طلاق "اس صورت میں بیٹے کی شادی کی کیا ترتیب ہوسکتی ہے ؟
یونیکوڈ طلاق معلقہ 0