مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میرا ایک کزن ہے جو بڑا ہے وہ الائیڈ بینک میں ملازمت کرتا ہے اچھی پوسٹ پر ہے، تنخواہ زیادہ ہے لیکن وہ اس کو حرام سمجھتے ہیں اور ان کو یہ معلوم ہو گیا ہے کہ یہ ان کے اور ان کے گھر والوں کے لیے بہتر نہیں ہے، لیکن اُن کی حیثیت کی ملازمت نہیں مل رہی ہے تو کیا وہ کسی اسلامی بینک میں ملازمت کر سکتے ہیں اور کیا وہاں سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہوگی یا نہیں؟ برائے مہربانی شریعت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں ۔ جزاك الله !
جی ہاں ! مستند مفتیان کرام کے زیر نگرانی اپنے معاملات سرنجام دینے والے کسی اسلامی بینک کی ملازمت اختیار کرنا اور اس سے حاصل شدہ تنخواہ کو اپنی ضروریات میں استعمال کرنا جائز ہے ۔